Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ڈکیتوں نے 35 بالٹی پانی نہ دینے والوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی

by | Jul 17, 2014

water crisis well

لکھنؤ، 17 جولائی (یو این بی): اب تک ڈکیتوں کو صرف پیسے اور زیورات لوٹتے ہوئے ہی سنا گیا تھا، لیکن باندا اور چترکوٹ ضلع میں ڈکیتوں کا ایک ایسا گروہ سرگرم ہے جو گائوں والوں سے پانی لوٹ رہا ہے۔ بلکھڑیا گینگ نے گائوں والوں کو دھمکی دی ہے کہ وہ روزانہ انھیں 35 بالٹی پانی مہیا کرائیں اور اگر ایسا نہ ہوا تو انھیں جان سے مار دیا جائے گا۔ ان ڈکیتوں نے یہ دھمکی علاقے کے 28 گائوں کے لوگوں کو دی ہے۔ ڈاکوئوں کی اس دھمکی کے بعد گائوں والے روزانہ ڈاکوئوں کو پانی فراہم کرا رہے ہیں۔ بلکھڑیا گینگ کی اس دھمکی کے بعد مقامی پولس نے بھی خاموشی اختیار کر لی ہے۔ گائوں کے ایک شخص نے بتایا کہ اب تک ڈکیت ہمارے گائوں آتے تھے اور کھانے، روپیوں کا مطالبہ کرتے تھے، لیکن یہ پہلی بار ہوا ہے جب ان ڈکیتوں نے روپیوں کی جگہ پانی کا مطالبہ کیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ پانی طلب کرنے کے لیے ڈکیتوں نے ایک منصوبہ بھی بنایا ہے۔ اس کے تحت ڈکیتوں نے 3 گائوں میں ہجوم بنا لیا ہے۔ ڈکیتوں نے ان ہجوم کے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ باری باری سے ڈکیتوں کے پاس تک پانی مہیا کرائیں۔ ڈکیتوں کو پانی مہیا کرانے کے مسئلہ کے بارے میں انھوں نے بتایا کہ پانی نکالنے کے لیے تقریباً 400 میٹر دور جانا پڑتا ہے۔ اس کے بعد پانی نکال کر 2 کلو میٹر دور جا کر ڈکیتوں کے علاقے میں پہنچانا ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ بلکھڑیا گینگ کے سرغنہ سدیش کمار پٹیل پر ڈھائی لاکھ کا انعام ہے۔ پٹیل تقریباً 30 فون سم استعمال کرتا ہے۔ پٹیل موضوع بحث اس وقت بنا تھا جب اس نے چترکوٹ میں 6 لوگوں کا قتل کر دیا تھا۔ سماجی کارکن مینک کمار نے بتایا کہ یہاں کھانے سے زیادہ اہم پانی ہے۔ ہر سال یہ ڈکیت مانسون آتے ہی سرگرم ہو جاتے ہیں، لیکن اس بار مانسون نہ آنے کے سبب یہ لوگ جنگل میں ہی چھپے ہوئے ہیں اور اسی لیے وہ باہر جانے کے بجائے گائوں میں ہی پانی منگوا کر اپنی بنیادی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...