Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بی جے پی میں مسلمانوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے: نجمہ ہپت اللہ

by | Jul 20, 2014

حیدر آباد، 20 جولائی (یو این بی): اقلیتی امور کی مرکزی وزیر نجمہ ہپت اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی کے ’سب کا وکاس‘ ایجنڈا کے سبب پارٹی میں مسلمانوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست اب گزرے دنوں کی بات ہو جائے گی کیونکہ لوگوں میں بیداری پیدا ہو چکی ہے۔ نجمہ نے کہا مسلمانوں نے حالیہ لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو ووٹ دیا اور انھیں بی جے پی کو ووٹ دینے کے تئیں بھروسہ ہو رہا ہے کیونکہ ہندوستانی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا جب کسی لیڈر نے عام انتخابات میں ترقی پر توجہ مرکوز کیا اور اکثریتی اور اقلیتی دونوں کے لیے یکساں ترقی کی بات کی جس میں مسلمان اور پورا ملک شامل ہے۔ انھوں نے کہا ’’انھوں (نریندر مودی) نے سب کے بارے میں بات کی۔ جب انھوں نے ترقی کی بات کی تو اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں نے ووٹ دیا۔ مسلمانوں نے ہمیں 100 فیصد ووٹ نہیں دیا، لیکن انھوں نے ووٹ دیا ہے اور بی جے پی کے لیے ووٹنگ میں اضافہ اعتماد بڑھنے کی وجہ سے ہو رہی ہے۔‘‘

راجیہ سبھا کی سابق ڈپٹی چیئرمین نجمہ ہپت اللہ نے کہا کہ اس لوک سبھا انتخاب میں لوگوں نے ذات، مذہب، علاقہ اور زبان سے اوپر اٹھ کر مودی کو ووٹ دیا۔ انھوں نے کہا کہ انھیں پورا بھروسہ ہے کہ ووٹ بینک کی سیاست کا چلن اب مستقبل میں نہیں ہونے والا ہے۔ کانگریس کا نام لیے بغیر اس پر حملہ کرتے ہوئے نجمہ نے کہا کہ سابقہ حکومت اقلیتوں کے مدعے پر صرف باتیں کرتی تھی۔ سچر کمیٹی اور دوسری رپورٹ اس کا ’بھنڈا پھوڑ‘ ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ نریندر مودی کو دو فریقی تعلقات میں بہتری کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا چاہیے، تو انھوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کو کرنا ہے، حالانکہ وہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو اپنی حلف برداری تقریب میں مدعو کر کے پیش قدمی کر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ اب پاکستان کو ہندوستان کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھانا چاہیے اور دہشت گردی کو تعاون دینا بند کر دینا چاہیے کیونکہ کسی بھی ملک کے لیے یہ مفید نہیں ہے۔ میں زور دے کر کہتی ہوں کہ کسی کو بھی دہشت گردانہ سرگرمی کا تعاون نہیں کرنا چاہیے۔ مرکزی وزیر نے کہا ’’درحقیقت وزیر اعظم نے سبھی سارک ممالک کے سربراہان کو حلف برداری تقریب میں مدعو کر کے بڑا دل دکھلایا ہے۔‘‘

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

نئی دہلی : یکم فروری ۲۰۲۳ء کو بجٹ پیش کرتے ہئوے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے متوسط طبقے کو معمولی سی راحت دینے کے لیے سلیب کو تبدیل کیا ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ "نئی حکومت کے تحت، چھوٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں ۔ نئی مجوزہ ٹیکس پالیسی...

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

انڈیکس ۳۰۳؍پوائنٹس چڑھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۷؍پر بند، نفٹی بھی ۹۸؍پوائنٹ چڑھا تین دن کی کمی کے بعد آج ہفتہ کے آخر ی دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کچھ سنبھلا ۔بامبے اسٹاک ایکس چینج انڈیکس ۳۰۳؍ پوائنٹس چڑ ھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۱؍پر بند، نفٹی بھی...

اخلاص ٹورس کے مالکان پر جعلساز ی کا الزام بے بنیاد: قاری محمد زبیر

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے تمام الزامات کواخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان نے مسترد کیا اورثبوت کے طور پر میڈیا کے سامنے تمام شواہد پیش کیے۔ ممبئی : کرلا میں واقع اخلاص انٹر نیشنل ٹورس نامی کمپنی جو گزشتہ دس سالوں سے حج عمرہ کی خدمات مہیا کررہی ہے ، حال ہی...