Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

یو پی حکومت قانون کو صرف کتابوں تک محدود نہ رکھے: اسمرتی ایرانی

by | Jul 20, 2014

اسمرتی ایرانی

اسمرتی ایرانی

لکھنؤ، 19 جولائی (یو این بی): اتر پردیش کی خراب نظم و نسق سے مرکزی وزیر برائے فروغ انسانی وسائل اسمرتی ایرانی کافی مایوس ہیں۔ ایک دن کے امیٹھی دورہ پر پہنچی ایرانی نے کہا کہ ریاستی حکومت قانون کو صرف کتابوں تک ہی محدود نہ رکھے بلکہ اسے زمین پر بھی اتارے۔ امیٹھی سے لوک سبھا انتخابات لڑنے والی اسمرتی ایرانی نے اعتراف کیا کہ امیٹھی کی عوام وہاں کے ممبران پارلیمنٹ سے کہیں زیادہ ان سے امیدیں رکھتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میری کوشش یہاں کے عوام کی امیدوں پر کھرا اترنے کی رہے گی۔

اتر پردیش میں دن بہ دن خواتین پر بڑھتے مظالم پر اسمرتی ایرانی نے کہا کہ سب سے زیادہ آبادی والی ریاست میں قانون کو صرف کتابوں تک ہی محدود رکھا جا رہا ہے جب کہ میرا ماننا ہے کہ قانون پر سختی کے ساتھ عمل کیا جائے تو جرائم پیشے کوئی بھی جرم کرنے سے قبل دس مرتبہ سوچیں گے۔ ان کا ماننا ہے کہ اتر پردیش میں قانون و انتظامیہ کا صحیح استعمال نہیں ہو رہا ہے۔ مرکزی وزیر بننے کے بعد پہلی مرتبہ امیٹھی پہنچی اسمرتی ایرانی نے کہا کہ وہ امیٹھی کی عوام کا شکریہ ادا کرنے آئی ہیں۔ وہ اب ہمیشہ امیٹھی سے جڑی رہیں گی۔ کوشش رہے گا کہ ہر ماہ میں کم سے کم ایک بار تو ضرور یہاں کے لوگوں کی خبر لیں۔ انھوں نے کہا کہ یہاں کی عوام کو مجھ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ عوام یہاں کے ممبران پارلیمنٹ کی جگہ مجھ سے زیادہ امیدیں وابستہ رکھتے ہیں۔ میرا یہاں سے ممبر پارلیمنٹ منتخب نہ ہونا کافی افسوسناک ہے، لیکن عوام جس طرح سے مجھے عزت دے رہی ہے وہ ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے سے کہیں زیادہ ہے۔
اس سے قبل لکھنؤ کے اموسی ائیر پورٹ سے اتر کر اسمرتی ایرانی نے سیدھے سڑک راستہ سے امیٹھی کا رخ کیا۔ امیٹھی میں انھوں نے برولیا کے آتشزنی واقعہ کے متاثرین سے ملاقات کی ۔اسمرتی ایرانی جامو میں کانگریسی لیڈر جنگ بہادر سنگھ کے یہاں بھی پہنچیں۔ جنگ بہادر سنگھ کے بیٹے کا حال ہی میں مسافر خانہ میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...