“MBC” اور بین الاقوامی ٹی وی پروڈکشن گروپ میں سمجھوتہ
معاہدے کا مقصد عرب دنیا میں کھیلوں کی کوریج کو بہتر بنانا ہے
مڈل ایسٹ براڈ کاسٹنگ سینٹر “MBC” اور بین الاقوامی اسپورٹس ٹی وی پروڈکشن کمپنی کے درمیان باہمی تعاون کا ایک معاہدہ طے پایا ہے۔ معاہدے کا مقصد مختلف کھیلوں کے علاقائی اور عالمی مقابلوں کی عالمی معیار کے مطابق کوریج اور فٹ بال کے شائقین کو ٹی وی اسکرین پر زیادہ دلچسپ انداز میں تفریح سے لطف اندوز ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق باہمی تعاون کے سمجھوتے پر” MBC” کے ڈائریکٹر جنرل سلطان عبداللہ المحیسن اور اسپورٹس پروڈکشن گروپ کے جنرل سپروائز علی الحدیثی نے دستخط کیے۔
“ایم بی سی” انٹرنیشنل اسپورٹس پروڈکشن گروپ سے تکنیکی، پروڈکشن، مارکیٹنگ اور لاجسٹک کے شعبے میں خدمات حاصل کر کے سعودی عرب مین فٹبال کے شائقین کے لیے براہ راست نشریات کے ذریعے تفریح کے مواقع مہیا کرے گی تاکہ کھیلوں کے عالمی مقابلوں کی بہترین کوریج کے اپنے معیار اور شہرت کو برقرار رکھا جا سکے۔