Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

چین میں زائد المیعادگوشت فراہم کرنے کے معاملے پر پانچ افراد گرفتار

by | Jul 23, 2014

بیجنگ، 23 جولائی (یو این بی) چینی پولیس نے شنگھائی میں خوراک فراہم کرنے والی کمپنی کے پانچ ملازمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ کمپنی پر الزام تھا کہ اس نے میکڈونلڈ اور ’کے ایف سی‘ سمیت کئی دوسری کمپنیوں کو زائد المیعاد یا پرانا گوشت فراہم کیا تھا۔ شنگھائی پولیس نے بدھ کو کہا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں ہیوسی فوڈ کمپنی کے سربراہ اور اس کا کوالٹی منیجر بھی شامل ہیں۔

چین کے ڈریگن ٹی وی چینل پر اتوار کو نشر ہونے والی ایک رپورٹ میں دکھایا گیا تھا کہ ہیوسی کمپنی کے کارکن پرانے گوشت کو نئے گوشت میں شامل کرنے کے بعد پرانے زائد المیعاد لیبل ہٹا کر نئی تاریخ والے اسٹکرز لگا رہے تھے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ڑنہوا نے بدھ کو ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہیوسی کمپنی کے بعض مسائل صرف چند افراد کی وجہ سے نہیں، بلکہ یہ کمپنی کی طرف سے کیے گئے انتطام کا حصہ ہیں۔
میکڈونلڈ، ‘کے ایف سی’، برگر کنگ، سٹاربکس اور کئی دوسرے ریستورانوں نے ان کھانوں کی وہ اشیا واپس لے لی ہیں جن میں ہیوسی کمپنی کی طرف سے فراہم کیا گوشت استعمال ہوا تھا۔ ابھی تک زائد المیعاد گوشت کے استعمال والی اشیاء کے استعمال سے کسی کے بیمار ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہیوسی کمپنی کا گوشت جاپان میں بھی فروخت کیا گیا ہے۔
زائد المیعاد گوشت کے بارے میں رپورٹ نشر ہونے کی وجہ سے کئی کمپنیوں نے غم و غصہ کا اظہار کیا ہے جو محفوظ خوراک کے بارے میں بہت حساس ہیں۔ چین میں حالیہ برسوں میں خوراک کی حفاظت سے متعلق کئی اسکینڈل سامنے آئے جن کی وجہ سے بچوں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔

Recent Posts

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

بجٹ ۲۰۲۳ : ٹیکس سے استثناء آمدنی کی حد ۳؍ لاکھ تک بڑھی ، ٹیکس ’ری بیٹ‘ کی حد ۷؍لاکھ

نئی دہلی : یکم فروری ۲۰۲۳ء کو بجٹ پیش کرتے ہئوے ، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے متوسط طبقے کو معمولی سی راحت دینے کے لیے سلیب کو تبدیل کیا ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ "نئی حکومت کے تحت، چھوٹ میں اضافہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے تاکہ وہ ٹیکس ادا نہ کریں ۔ نئی مجوزہ ٹیکس پالیسی...

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

مسلسل ۳؍ دن کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ سنبھلا

انڈیکس ۳۰۳؍پوائنٹس چڑھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۷؍پر بند، نفٹی بھی ۹۸؍پوائنٹ چڑھا تین دن کی کمی کے بعد آج ہفتہ کے آخر ی دن جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ اسٹاک مارکیٹ کچھ سنبھلا ۔بامبے اسٹاک ایکس چینج انڈیکس ۳۰۳؍ پوائنٹس چڑ ھ کر ۶۰؍ہزار ۲۶۱؍پر بند، نفٹی بھی...

اخلاص ٹورس کے مالکان پر جعلساز ی کا الزام بے بنیاد: قاری محمد زبیر

سوشیل میڈیا پر گشت کررہے تمام الزامات کواخلاص انٹرنیشنل ٹورس کے مالک شاہ رخ سلطان نے مسترد کیا اورثبوت کے طور پر میڈیا کے سامنے تمام شواہد پیش کیے۔ ممبئی : کرلا میں واقع اخلاص انٹر نیشنل ٹورس نامی کمپنی جو گزشتہ دس سالوں سے حج عمرہ کی خدمات مہیا کررہی ہے ، حال ہی...