ٹماٹر کی مہنگائی کا شور سوشل میڈیا پر بھی سنائی دیا

tomato

نئی دہلی، 31 جولائی (یو این بی): ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی مہنگائی اب قومی مدعا بن چکا ہے۔ ٹوئٹر اور فیس بک جیسے سوشل نیٹورکنگ سائٹس کو دیکھ کر تو کچھ ایسا ہی محسوس ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر ٹماٹر کی مہنگائی پوری طرح چھائی ہوئی ہے۔ لوگ کہہ رہے ہیں کہ ٹماٹر تو پٹرول سے بھی مہنگائی ہو گیا ہے۔ ڈالر کی بھی اس کے سامنے کوئی حیثیت نہیں رہی ہے۔ سوشل میڈیا میں ایک ڈائیلاگ یہ بھی ہٹ ہو چکا ہے کہ ’ٹماٹر اب نیوز میں آتے ہیں، گھروں میں نہیں‘۔ ملک میں 70 روپے کلو سے لے کر 120 روپے کلو تک فروخت ہو رہے ٹماٹر سے متعلق لوگوں کے ٹوئٹ خاصا دلچسپ ہیں۔ چند ٹوئٹس آپ بھی دیکھیے۔

Psycho Kid @avbibie:
کامن ویلتھ میں 5 گول کی جگہ ہندوستانی کھلاڑیوں کو اگر 5 ٹماٹر دے دیے جاتے تو ملکی باشندہ زیادہ خوش ہوتے۔
Rajesh Mehta @Mehtaa_Rajesh:
صبح سے کئی بڑے گھروں سے شادی کے رشتے آ رہے ہیں۔۔۔ پتہ نہیں کس نے افواہ اڑا دی کہ میں سبزی منڈی میں بیٹھ کر ٹماٹر بیچتا ہوں۔
MANDALIYA KEVAL @kevalmandaliya:
دوست نے پوچھا ’بھائی کدھر؟‘ میں نے کہا ’کڈنی بیچنے جا رہا ہوں، گھر والوں نے ٹماٹر منگوائے ہیں۔‘
Manav Thakur @BeingManav:
کوئی یہ بتا سکتا ہے کہ کون سے بینک کا لاکر میرا ’ٹماٹر‘ رکھنے کے لیے سب سے زیادہ محفوظ ہوگا؟ گھر پر انکم ٹیکس والوں اور چوروں کا خطرہ ہے۔
Saurav Anuj @anujsaurav:
میں آج بھی پھینکے ہوئے پیسے نہیں اٹھاتا، ٹماٹر ہو تو الگ بات ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *