لکشمی متل نے برطانیہ میں پہاڑ خریدنے کا منصوبہ بنایا، احتجاج شروع

ہند نژاد صنعت کار لکشمی متل
ہند نژاد صنعت کار لکشمی متل

نئی دہلی، 4 اگست (یو این بی): اسٹیل کے بادشاہ لکشمی متل برطایہ میں ایک پہاڑ خریدنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی مقامی لوگوں نے مخالفت شروع کر دی ہے۔ خبروں کے مطابق لندن میں رہنے والے ہندوستانی کاروباری نے ’بلینکاتھڈا پہاڑ‘ کو خریدنے کے لیے تقریباً 18 کروڑ کی بولی لگائی ہے۔ اس پہاڑ کو ’سیڈلبیک‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ یہ برطانیہ کے ’لیک‘ ضلع کے شمالی پہاڑی سلسلہ کا ایک حصہ ہے۔ ’اَرل آف لینڈ سیل‘ نے مبینہ طور پر بولی منظور کر لی ہے اور کہا ہے کہ 90 کروڑ کے ٹیکس کے بقایہ کے ایک معاملے کو نمٹانے کے لیے اس پہاڑ کو فروخت کرنے لیے مجبور ہونا پڑا ہے۔ مقامی لوگوں نے حالانکہ اس پہاڑ پر ایک غیر ملکی کے قبضہ کی مخالفت شروع کر دی ہے۔

’فرینڈس آف بلینکا تھڈا‘ نام کے ایک گروپ نے متل کی بولی کے خلاف ایک بولی لگائی ہے اور اس کے لیے ایک برطانوی کمپنی برگوس کے ذریعہ دی گئی رقم کا استعمال کیا ہے۔ اس سودے کے پورا ہونے میں تقریباً چھ مہینہ لگے گا کیونکہ مقامی اتھارٹی نے گروپ کو پوری رقم جمع کرنے کے لیے وقت دیا ہے۔ گروپ نے تین کروڑ کی بولی لگائی ہے، جو اتنا نہیں ہے جتنا ’اَرل‘ اس پہاڑ کو فروخت کر کے کمانا چاہتی ہے۔ گروپ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی اس پہاڑ کو خرید رہا ہے تو اس کا ارادہ مفاد عامہ نہیں ہوگا۔ ایک مقامی شخص مارٹن نویلز نے حالانکہ کہا ہے کہ متل پہاڑ کی حفاظت کریں گے اور ان کے پاس اتنا پیسہ ہوگا کہ وہ کسانوں کو مزدوری دے کر پیدل پار کرنے کے راستہ کا اور کنوئیں کی مرمت کروائیں گے۔ دوسری جانب اگر گروپ کسی طرح رقم جمع کر کے پہاڑ خرید بھی لیتا ہے تو اس کی حفاظت کے لیے اس کے پاس پیسے نہیں بچیں گے۔
واضح رہے کہ لکشمی متل لندن میں مقیم ہندوستانی نژاد صنعت کار ہیں۔ ان کی پیدائش راجستھان کے چورو ضلع کے شادولپور نامی جگہ میں ہوئی ہے۔ وہ دنیا کے سب سے دولت مند ہندوستانی، برطانیہ کے سب سے دولت مند ایشیائی اور دنیا کے 5ویں سب سے دولت مند شخص ہیں۔ متل ایل ایم نام کی صنعتی گروپ کے مالک ہیں۔ اس گروپ کا سب سے بڑا کاروبار اسپتال کے شعبہ میں ہے۔ اب بھی انھوں نے اپنی ہندوستانی شہریت نہیں چھوڑی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *