Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

بیمہ بل پر اتفاق رائے قائم نہ ہو سکا، کل جماعتی میٹنگ بے نتیجہ ختم

by | Aug 4, 2014

Insurence

نئی دہلی، 4 اگست (یو این بی): بیمہ ترمیم بل پر آج طلب کی گئی کل جماعتی میٹنگ بے نتیجہ ختم ہو گئی۔ اس میٹنگ میں پارٹیاں اپنی نااتفاقی دور نہیں کر سکیں۔ اس بل پر آج راجیہ سبھا میں بحث ہونا تھا۔ حالانکہ میٹنگ کے بعد لیڈران اس بات پر متفق ہوئے ہیں کہ اس موضوع پر آئندہ دو دن میں پھر میٹنگ ہوگی کیونکہ پارلیمنٹ بھون میں آج ہوئی میٹنگ میں کوئی بات طے نہیں ہو سکی۔

نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے لیڈر پرفل پٹیل نے میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ’’اس میٹنگ میں کچھ طے نہیں ہوا۔ ہمارے درمیان اتفاق رائے قائم ہوا ہے کہ آئندہ دو دن میں ہم پھر بیٹھیں گے تاکہ اس بل کے بارے میں ممکنہ فارمولے پر کوئی عام اتفاق بن سکے۔‘‘ واضح رہے کہ این سی پی اور بی جے ڈی (بیجو جنتا دل) نے حال ہی میں کابینہ کے ذریعہ کچھ ترامیم کے ساتھ منظور اس بل کا اسی شکل میں حمایت کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔ آج کی کل جماعتی میٹنگ حکومت کی پیش قدمی پر ہوئی تاکہ راجیہ سبھا میں حزب مخالف کے لیڈروں کو بھی بل پر ساتھ لیا جا سکے۔
حکومت کی جانب سے اس میں مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی اور پارلیمانی امور کے وزیر ایم ونکیا نائیڈو شامل ہوئے۔ اس سے قبل 9 حزب مخالف پارٹیوں نے راجیہ سبھا چیئرمین حامد انصاری کو ایک نوٹس دے کر اس بل کو ایک سینئر کمیٹی کے سامنے رکھے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔ بیمہ بل کو سینئر کمیٹی کے سپرد کرنے کا مطالبہ کرنے والی پارٹیوں میں کانگریس، سی پی آئی ایم، سی پی آئی، سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی، ڈی ایم کے، جنتا دل یو، ترنمول کانگریس اور آر جے ڈی شامل ہیں۔ برسراقتدار این ڈی اے راجیہ سبھا میں اکثریت میں نہیں ہے۔ ایسی صورت میں بل پاس کرانے کے لیے اسے دوسری پارٹیوں کے تعاون کی ضرورت ہے۔ یہ بل اقتصادی بہتری کی سمت میں نئی حکومت کا پہلا قدم ہے۔ حزب مخالف کے رخ کو دیکھتے ہوئے حکومت نے راجیہ سبھا میں اس پر آج بحث کرانے کی تیار کل رات ملتوی کر دی۔
نائیڈو نے کل کہا کہ وہ اور مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی کانگریس اور دیگر پارٹیوں کے لیڈروں سے اس سلسلے میں بات چیت کریں گے۔ انھوں نے حزب مخالف سے اس سلسلے میں تعاون کی اپیل کی تھی۔ نائیڈو نے کہا تھا کہ میں کانگریس اور دوسری حزب مخالف پارٹیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ وسیع قومی مفاد کو توجہ میں رکھتے ہوئے اس بجٹ اجلاس میں مجوزہ بل کو پاس کرانے میں تعاون کریں۔ اس بل میں بیمہ شعبہ کی پرائیویٹ کمپنیوں میں غیر ملکی شراکت داری کو 49 فیصد تک کرنے کی چھوٹ ہے۔ ساتھ ہی شرط ہے کہ ان کا انتظامی کنٹرول ہندوستانی شراکت داروں کی ہی ہاتھ میں ہوگا۔ ابھی بیمہ شعبہ میں ایف ڈی آئی کی حد 26 فیصد ہے۔ نائیڈو نے کہا تھا کہ پارلیمانی جمہوریت کی بنیاد اقتصادی ترقی کے مدعوں پر مثبت تعاون کا جذبہ ہونا چاہیے۔ چونکہ پونجی کی کمی کے سبب ملک میں بیمہ کوریج کی پہنچ پر برا اثر پڑ رہا ہے اس لیے اس بل میں بیمہ شعبہ میں زیادہ پونجی دستیاب کرانے کا انتظام کیا گیا ہے۔

Recent Posts

ریلوے میں ڈیجیٹل ٹرانزکشن میں اضافہ: وزیر مملکت راجن گوہن

ریلوے میں ڈیجیٹل ٹرانزکشن میں اضافہ: وزیر مملکت راجن گوہن

نئی دہلی:ریلوے کے وزیر مملکت راجن گوہن نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ بھارتی ریلوے نے حکومت کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ڈیجیٹل ٹرانزکشن میں مزید اضافہ کرنے کی کوششیں کی ہیں اور بھارتی ریلوے کیٹرنگ اور ٹورزم کارپوریشن(آئی آر سی ٹی سی) ویب سائٹ...

ای۔ کامرس میں جاری غیر قانونی تجارت کی تحقیقات ہوں گی: سریش پر بھو

ای۔ کامرس میں جاری غیر قانونی تجارت کی تحقیقات ہوں گی: سریش پر بھو

نئی دہلی یکم جنوری :مرکزی وزیرتجارت و صنعت سریش پربھو نے قومی گھریلو کاروبار پالیسی کا بھروستہ دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ای۔ کامرس میں کاروبار ی سرگرمیوں کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔آل انڈیامرچنٹ فیڈریشن نے آج یہاں بتایا کہ تاجروں کے ایک وفد نے مرکزی وزیر تجارت و صنعت سے...

ارون جیٹلی نے دوہزارکے نوٹ بندہونے کی خبرکومستردکیا

ارون جیٹلی نے دوہزارکے نوٹ بندہونے کی خبرکومستردکیا

نئی دہلی، 22 دسمبر :آج مرکزی وزیرخزانہ ارون جیٹلی نے2000 کے نوٹوں کو واپس لینے کی خبرکی مکمل تردیدکی۔مرکزی وزیرخزانہ نے کہاکہ اس طرح کے افواہوں کو پھیلایا جا رہا ہے، ان پر بھروسہ نہ کریں جب تک کہ سرکاری اعلامیہ نہ ہو۔ایس بی آئی کی ایک رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ بی بی...

اسٹیٹ بینک سے چار مرتبہ سے زائد پیسہ نکالنےکے چارج پر عوام میں غصہ

اسٹیٹ بینک سے چار مرتبہ سے زائد پیسہ نکالنےکے چارج پر عوام میں غصہ

نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن نئی دہلی:(معیشت نیوز و ایجنسی) ملک کے سب سے بڑے کمرشیل بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے یکم مئی سے رقم نکالنے کے لئے متعینہ سہولت سے زائد بار رقم نکالنے پر چارج وصول کرنے کا جوفیصلہ لیاہے عوام بوجھ پڑتے ہی تلملا گئی ہے۔واضح رہے کہ...