Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سعودی خواتین کی تجارتی کمپنیوں کی تعداد 54231 ہو گئی

by | Aug 5, 2014

ایک سال کے دوران 10184 کمپنیوں کا اضافہ

ریاض، 5 اگست (یو این بی) سعودی تجارتی میدان میں خواتین نے اپنے حصص میں اضافہ کر لیا ہے۔ گذشتہ سال کیدوران خواتین نے 10184 نئے کاروباری ادارے رجسٹر کرائے ہیں۔سعودی وزارت تجارت کی سالانہ رپورٹ کے مطابق سعودی خواتین کی طرف سے رجسٹر کرائی گئی تجارتی کمپنیوں کی مجموعی تعداد 54231 ہو گئی ہے۔ ایک سال پہلے 2012 میں یہ تعداد 44047 تھی۔
واضح رہے سعودی وزارت تجارت نے خواتین کی تجارتی شعبے میں حوصلہ افزائی کرنے کے لیے کئی ایک پروگرام متعارف کرائے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق خواتین کو کمپنیوں کے بورڈ اف ڈائریکٹرز کا رکن بننے اور اور ہر طرح کی تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔اس وجہ سے خواتین اس میدان کے بارے میں اپنی آگاہی میں اضافہ کر رہی ہیں اور مقامی سطح کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر بھی کاروباری سرگرمیوں میں برھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔اب تک خواتین کے کاروباری شعبے میں سرمایہ کاری 3 ارب سعودی ریال تک پہنچ چکی ہے، مجموعی طور پر کمپنیوں میں خواتین کی کمپنیوں کا حصہ چار اعشاریہ تین ہے۔ وزارت تجارت نے خواتین کی حوصلہ افزائی کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔

Recent Posts

سعودی عرب: ٹیک اسٹارٹ اپ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین یورپ سے زیادہ

سعودی عرب: ٹیک اسٹارٹ اپ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین یورپ سے زیادہ

ریاض : ایک نئی تحقیق کے نتائج کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکنالوجی سٹارٹ اپ سیکٹر میں کام کرنے والی خواتین کی تعداد یورپ کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ عرب نیوز کے مطابق حال ہی میں شائع ہونے والی اینڈیورانسائٹ رپورٹ میں بھی کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ٹیک میں خواتین کے لیے سٹارٹ اپ...

آن۔لائن تجارت مواقع اور امکانات برائے خواتین

آن۔لائن تجارت مواقع اور امکانات برائے خواتین

خان مبشرہ فردوس۔ اورنگ آباد سوشل میڈیا کے ذریعہ کس طرح مختلف کام انجام دئیے جاسکتے ہیں یہ سوال اکثر طالبات پوچھتی ہیں ۔اب تک اکثر والدین سے گفتگو کے دوران یہ احساس ہوا کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ سوشل میڈیا میں فیس بک ایپ ،ٹیوٹر یا انسٹا گرام ،چیٹ ان، کورا اسکائپ وغیرہ پر...

بھارت کے 100 سب سے امیر لوگوں میں صرف 4 خواتین

سنگاپور / نئی دہلی: بھارت کے 100 سب سے امیر لوگوں کی فوربس کی تازہ فہرست میں صرف 4 خواتین ہی جگہ بنا سکی ہیں جن اوپی جندل گروپ کی چیئر پرسن اور نوین جندل کی ماں ساوتری جندل اور جنریک دوا ساز کمپنی يوایس وي فارما کی صدر لینا تیواری شامل ہیں فہرست میں دیگر دو خواتین...

مدینہ کی تاجر لڑکیوں نے فرینک اسلام سے سیکھے کامیاب بزنس کے اصول

واشنگٹنـ/نئی دہلی: "آپ نہ صرف سعودی عرب بلکہ پوری دنیا کا مستقبل ہیں اور مجھے آپ کے سفر اور کہانی نے بہت متاثر کیا"یہ الفاظ تھے ہندنژاد نامورامریکی تاجر ، لیڈر اور مخیر کے جب ان سے سعودی عرب کی نوجوان تاجر عورتوں کے ایک گروپ سے امریکہ میں ملاقات ہوئی۔ان دوشیزاؤں...