نیو یارک: ایک طرف جہاں سعودی عرب ،مصر اور دوسرے خلیجی ممالک اسرائیل کو اپنی دہشت گردی جاری رکھنے کے لئے اپنی دولت کے انبار لٹا رہے ہیں وہیں دوسری طرف دنیا کے امیر ترین شخص امریکی ارب پتی بل گیٹس نے اسرائیل کو سیکیورٹی آلات اور خدمات فراہم کرنے والی بر طانوی کمپنی سے اپنا بھاری سر مایہ نکال لیا ہے ۔” G4S“نامی کمپنی کا شمار دنیا کی چند بہت بڑ ی کمپنیوں میں سے ہوتا ہے ۔اس کی مالیت اربوں ڈالر میں ہے اور دنیا بھر میں اس کے ملازمین کی تعداد چھ لاکھ سے زائد ہے ۔ یہ کمپنی غزہ میں قائم کی گئی اسرائیلی جیلوں اور چیک پوسٹوں کو سیکیورٹی خدمات فراہم کرتی ہے جیسا کہ اوخر ، کیٹزیوٹ اور میگیڈو کی غیر قانونی جیلیں جہاں فلسطینیو ں کو بغیر کسی عدالتی کارروائی کے رکھا جاتا ہے ۔ فلسطینی این جی او ”ادا میر “ نے کئی دوسری مقامی اور بین الاقوامی تنظیمو ں کے ساتھ مل کر بل گیٹس سے اپیل کی تھی کہ وہ برطانوی کمپنی سے اپنی سرمایہ کاری نکال لیں جو تقریبا 17کروڑ ڈالر تھی ۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ”وار آن وانٹ “ نامی این جی او سے تعلق رکھنے والے رفیف زادہ کا کہنا ہے کہ بل گیٹس کا فیصلہ خوش آئند ہے اور انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک بیان بھی جاری کریں جس میں بتایا جائے کہ اسرائیلی قبضے سے منافع کمانیوالی کمپنیوں کے ساتھ کوئی کاروبار نہیں کیا جائے گا ۔