Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

تشہیر: کیا ہے،کیسے کی جاتی ہے؟

by | Aug 26, 2014

مصنوعات کو مشہور کرنے کے جو بھی طریقے اختیار کیے جائیں انہیں تشہیر یا Promotionکہتے ہیں۔عام طور پر تشہیر کےتین طریقے استعمال کیے جاتے ہیں:
1 اشتہار کاری ) (Advertising
2 پبلسٹی(Publicity)
3 دیگر طریقے
اب ہم ان میں سے ہر ایک پر تفصیلی بات کریں گے۔
پہلی صورت:اشتہارکاری
اس سے مراد اپنی مصنوعات سے عوام کو مختلف ذرائع کے تحت روشناس کرانا ہے۔یہ ذرائع درج ذیل ہیں:
1 اشاعتی ذرائع
2 بصارتی ذرائع
3 سماعتی ذرائع
اشاعتی ذرائع : اخبارات (News Papers) , رسائل وجرائد (Magazines & Journals) , پمفلٹ/ ہینڈ بل) (Pamphlet , بل بورڈ (Bill Board)
,ہوائی جہاز) (Aeroplanes & Sky-Writing
بصری ذرائع :بصری ذرائع) (Video Mediaکئی ایک ہیں، تاہم جائز ذرائع کا جائز حد تک استعمال کیا جائے گا، مثلا: سوشل میڈیا اور انٹرنیٹ سہولیات
سماعتی ذرائع:مثلا:ریڈیو ،دوسری صورت:پبلسٹی ، (Publicity)یہ تشہیر کا دوسرا ذریعہ ہے۔ اس سے مراد وہ خبر یا ایڈیٹوریل یعنی اداریہ یا فیچر ہے جو ادارے یا اس کی مصنوعات کے بارے میں چھاپا جائے۔ اس اشاعت کی کوئی فیس یا قیمت ادا نہیں کی جاتی۔ پبلسٹی دو قسم کی ہوتی ہیں:
1 مثبت پبلسٹی
اس میں اخبار، خبر یا اداریہ کی صورت میں آپ کے ادارے یا مصنوعات کی تعریف کرتا ہے۔
2 :منفی پبلسٹی:
جب ادارے یا مصنوعات کے بارے میں کوئی منفی بات لکھی جائے، مثلاً :ادارے میں ہڑتال یا تصادم کی خبر یا مصنوعات کے کسی منفی پہلو پر تبصرہ وغیرہ۔ تیسری صورت:تشہیر کے دیگر طریقے
تشہیر کے دوسرے ذرائع مندرجہ ذیل ہیں:
:1 کیلنڈر اور ڈائریوں کی تقسیم: بہت سے ادارے ہر سال اپنے ادارے کے نام سے کیلنڈر اور ڈائریاں مفت تقسیم کرتے ہیں۔
:2سوونیئر کا اجرائ: مختلف اشیاء مثلاً پین، پرس وغیرہ پر کمپنی یا برانڈ کا نام لکھ کر مفت تقسیم کرتے ہیں۔
3: نمائش: اس کے ذریعے مصنوعات عوام کو متعارف کرائی جاتی ہیں اور ان کو نسبتاً بازار کی قیمت سے کم پر بیچا جاتا ہے۔
4 :سالانہ رعایتی سیل: بہت سے ادارے اپنی مصنوعات کی سالانہ سیل لگاتے ہیں۔
5 مقابلے: مختلف نوعیت کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں اور اس کے لیے انعامات مقرر کیے جاتے ہیں۔ 6 اندرونی سجاوٹ:
دوکانوں کی بیرونی اور اندرونی خوبصورتی والی سجاوٹ بھی تشہیر کا ایک طریقہ ہے۔ اس میں ونڈو ڈریسنگ بھی شامل ہے۔
7 بونس اسکیم:
اس کے تحت گاہکوں کو اضافی مصنوعات دی جاتی ہیں، مثلاً: تین ٹوتھ پیسٹ کے ساتھ ایک ٹوتھ پیسٹ برش مفت یا ایک درجن مال خریدنے پر 3 عدد مفت یعنی 12کی قیمت میں 15 عدد۔
8 اسپانسر (سرپرستی)کرنا:
مختلف کھیلوں کی نشر و اشاعت کے لیے ادارہ اپنی طرف سے قیمت ادا کرتا ہے، مثلاً: کرکٹ کی کمنٹری کو ہمیشہ کوئی تجارتی ادارہ اسپانسر(سرپرستی)کرتا ہے۔
9 ریبیٹ اور کوپن:
ان کے ذریعے قیمتوں میں کمی کر دی جاتی ہے۔
10 عطیہ اشتہار:
اخبارات یا رسائل میں کسی فلاحی اشتہار کے لیے رقم ادا کرنا اور نیچے اپنا نام دے دینا۔ 11 مفت نمونے:
متعلقہ لوگوں کو مفت نمونے فراہم کیے جاتے ہیں۔ یہ صرف کم قیمت مصنوعات کے لیے ممکن ہے۔
12 تعلقات عامہ:
اس ذریعے سے ادارہ اپنی مصنوعات کی ساکھ کو ترقی دیتا ہے۔
13 فیشن شو:
یہ طریقہ کار عام طور پر ٹیکسٹائل ملز والے اختیار کرتے ہیں۔ عمومی طور پر اس میں بے ہودگی، بے پر دگی اور جسم کی نمائش کی جاتی ہے جو کہ حرام ہے۔ ٭٭٭
اشتہار کاری کے مقاصد
اشتہار کاری کے مقاصد(Objectives) درج ذیل ہیں:
1 لوگوں کی معلومات میں اضافہ ہوتا ہے۔
2 مانگ بڑھ جاتی ہے۔ مانگ بڑھنے سے پیداوار میں اضافہ ہوتا ہے۔ پیداوار میں اضافہ لاگت میں کمی کا سبب بن جاتا ہے۔
3 گاہکوں کو خریداری کا فیصلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔
4 مستقبل کی نسل کو آنے والے وقت کے لیے پہلے ہی سے مصنوعات کے بارے میں آگاہ کر دیا جاتا ہے۔
5 اس کے ذریعے نئی مصنوعات عوام میں متعارف کرائی جاتی ہیں۔
6 لوگوں کو مصنوعات کی تبدیلی کے سلسلے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔
7 اس کا مقصد خریدار کو مصنوعات کے بارے میں یاد دلانا بھی ہے۔
8 دکانداروں کو ادارے کا سامان رکھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔
9 خریداری کی صورت میں فوری نتیجہ حاصل ہوتا ہے۔
10 گاہکوں اور ممکنہ گاہکوں سے رابطہ قائم رکھا جاتا ہے۔
11 اس کے ذریعے سیلز مینوں کے کام کو آسان بنایا جاتا ہے۔
12 ادارہ اور مصنوعات کی تبدیلی کے سلسلے میں آگاہ کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...