Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مودی حکومت نے 20 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی اسلحہ خرید تجاویز کو منظوری دی

by | Aug 29, 2014

نئی دہلی،  (یو این بی): مودی حکومت نے فوج کے تینوں شعبے یعنی بری فوج، بحریہ اور فضائیہ کے لیے 20 ہزار کروڑ روپے کے دفاعی اسلحہ خرید تجاویز کو جمعہ کے روز منظوری دے دی۔ مرکزی وزیر دفاع ارون جیٹلی کی قیادت والی اعلیٰ دفاعی خریداری کونسل نے تقریباً چار گھنٹے چلی میٹنگ میں کئی دفاعی تجاویز کو منظوری دی۔ ان میں آرمی کے لیے 118 ارجن مارک-2 ٹینک اور جدید مواصلاتی مشین، فضائیہ کے لیے ’شنوک‘ اور ’اپاچے‘ ہیلی کاپٹر، بحریہ کے لیے 16 ملٹی رول ہیلی کاپٹر اور آبدوز سے مار کرنے والا جنگی نظام شامل ہیں۔ اس دوران مرکز نے بیرون ملکی کمپنیوں سے 197 ہیلی کاپٹروں کو خریدنے کی تجویز کو خارج کر دیا اور ان ہیلی کاپٹروں کو باہری ٹیکنالوجی کی مدد سے ہندوستان میں ہی بنانے کا فیصلہ لیا۔ دفاعی ذرائع کے مطابق مودی حکومت کے اس فیصلے سے ملک کی دفاعی صنعت میں 40 ہزار کروڑ روپے کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

محکمہ دفاع کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بحریہ کے لیے 1770 کروڑ روپے کے خرچ سے ’اینٹی سب مرین وار فیئر سسٹم‘ حاصل کرنے کی تجویز کو دفاعی خریداری کونسل کی ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ اس کے تحت بحریہ مربوط آبدوز مخالف جنگی نظام سے لیس ہوگی۔ یہ بحریہ کے 11 جنگی جہازوں پر لگائی جائیں گی جن میں پروجیکٹ 17 الفا کے سات اور پروجیکٹ 15 بی کے چار جہاز شامل ہیں۔ بحریہ کے آبدوز بیڑے میں نئی جان پھونکنے کے لیے کونسل نے 4800 کروڑ روپے کے خرچ سے چھ آبدوزوں کو تیار کرنے کی تجویز بھی منظور کر لی۔ ان میں چار کلو کلاس کے سندھو آبدوز اور 2 ’ششو مار Y سیریز‘ کی ایچ ڈی ڈبلیو آبدوز شامل ہیں۔ ان میں کلو کلاس کے دو آبدوز روس بھیجے جائیں گے جب کہ ’ششو مار Y سیریز‘ کے دو آبدوز کا اَپ گریڈیشن ہندوستان میں ہی ’مجھ گاﺅں گودی‘ میں ہوگا۔ اس کے ساتھ بحریہ کے لیے 16 ملٹی رول ہیلی کاپٹروں کی تجویز کو بھی کونسل کی ہری جھنڈی مل گئی ہے۔ یہ ہیلی کاپٹر 1800 کروڑ روپے کے خرچ سے خریدے جائیں گے۔

علاوہ ازیں دفاعی ذرائع کے مطابق فضائیہ کے لیے 15 ہیوی لفٹ شنوک ہیلی کاپٹروں اور 22 اپاچے اٹیک ہیلی کاپٹروں کی خریداری کا راستہ ہموار ہو چکا ہے او ران سے جڑے سرمایہ کاری تجاویز میں کچھ رد و بدل کو منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ دونوں سودے تقریباً ڈھائی ارب ڈالر کے ہیں۔ جہاں تک بری فوج کی بات ہے، اس کے لیے 66 کروڑ روپے کی لاگت سے ارجن مارک-2 ٹینکوں کی خریداری اور 820 کروڑ روپے کی لاگت سے ارجن ٹینکوں پر لگائے جانے والی 40 ’سیلف پروپیلڈ‘ توپوں کے فروغ کی تجویز کو بھی منظوری مل گئی۔ فوج کی 3، 4 اور 14 کور کے لیے 900 کروڑ روپے کی لاگت سے مواصلاتی مشینوں کی خریداری کی تجویز بھی کونسل نے منظور کر لی۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...