Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مہاراشٹر میں ایم آئی ایم لیڈر پر این سی پی کارکنان کا حملہ،ایم آئی ایم جنرل سکریٹری شدید زخمی ،اسپتال میں داخل

by | Sep 13, 2014

زخموں سے چور اشرف ملانی کالسیکر ہسپتال میں پولس اہلکار کو اپنا بیان درج کراتے ہوئے۔(تصویر:معیشت)

زخموں سے چور اشرف ملانی کالسیکر ہسپتال میں پولس اہلکار کو اپنا بیان درج کراتے ہوئے۔(تصویر:معیشت)

ممبئی 🙁 معیشت بیورو)مجلس اتحاد المسلمین مہاراشٹر کے لیڈر محمداشرف ملّانی پر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے ارکان کے حملے کے بعد یہاں کی سیاسی فضا گرما گئی ہے۔سام ٹی وی کی جانب سےضلع تھانے کے تلائو پالی علاقہ میں ایک مباحثہ رکھا گیا تھا جس میں شرکت کے لئے ملّانی گئے تھے۔
کالسیکراسپتال ممبرامیں زیر علاج ایم آئی ایم مہاراشٹر کے جنرل سکریٹری اشرف ملّانی کہتے ہیں ’’سام ٹی وی نے تھانے کےتلائو پالی میں ممبرا و کلوا کے ترقیاتی کاموں پر مباحثہ منعقد کیا تھا جس میں شیو سینا،کانگریس ،ایم این ایس ،این سی پی کے لیڈران کے علاوہ مجھے بھی بلایا گیا تھا ۔میں اپنے بیٹے جنید ملّانی کے ساتھ وہاں گیا ۔مباحثے کا آغاز ممبرا کلوا کے ایم ایل اے اور مہاراشٹر کے کابینی وزیر جیتندر اوہاڈ نے کی جس کے بعد شیوسینا کے کارپوریٹر سدھیر بھگت نے گفتگو کو آگے بڑھایا جب میری باری آئی تو میں نے وہ تمام مسائل جس سے عوام جوجھ رہی ہے لوگوں کے سامنے رکھاجسے این سی پی کے کارکنان ہضم نہیں کرپائے اور وہ تو تو میں میں پہ آمادہ ہوگئے۔میں حالات کو سمجھتا تبھی این سی پی سے وابستہ منوج پردھان نے حملہ کردیا جس کے جواب میں ریاستی وزیر جیتندر اوہاڈ نے بھی لوگوں کو مجھے مارنے کے لئے اکسایا اور پھر دیکھتے ہی دیکھتے ساٹھ ستر لوگ میرے اوپر ٹوٹ پڑے‘‘۔ زخموں سے چوراسپتال میں زیر علاج ملّانی کہتے ہیں ’’چونکہ کئی روز سے ممبئی و مہاراشٹر کے ساتھ ممبراو کوسہ میںایم آئی ایم کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور ممبراکوسہ جو اکثریتی مسلم علاقہ ہے وہاں جیتندر اوہاڈ کے خلاف لہر چل پڑی ہے جس کا فائدہ یقیناً ایم آئی ایم کو ملنے والا ہے یہی وجہ ہے کہ مجھ پر سوچی سمجھی پلاننگ کے ساتھ حملہ کروایا گیا ہے۔‘‘
ڈیبیٹ میں شریک شیو سیناکارپوریٹر سدھیربھگت کہتے ہیں ’’بات ترقیاتی کاموں پر چل رہی تھی میری گفتگو کے بعد جیسے ہی اشرف ملّانی نے اپنی بات رکھنے کی کوشش کی تو سارا ڈیبیٹ این سی پی اور ایم آئی ایم پر مرکوز ہوگیا اور پھر ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔واضح رہے کہ گذشتہ روز ہی چیف الیکشن کمشنر بی ایس سمپت نے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان کیا ہے ۔مہاراشٹر میں این سی پی کانگریس کی حالت انتہائی خستہ ہے اور امید کی جارہی ہے کہ مرکز کی طرح کہیں یہاں بھی بی جے پی شیوسینا اپنی حکومت نہ بنا لے۔جبکہ ایم آئی ایم لیڈر اکبر الدین اویسی کے دورے بھی مہاراشٹر میں بڑھ گئے ہیں۔

گول دائرے میں منوج پردھان جبکہ اشرف ملانی کو پولس اہلکار کی گرفت میں دیکھا جاسکتا ہے :تصویر معیشت)

گول دائرے میں منوج پردھان جبکہ اشرف ملانی کو پولس اہلکار کی گرفت میں دیکھا جاسکتا ہے :تصویر معیشت)

اس سلسلے میں مقامی ایم ایل اے و کابینی وزیر جیتندر اوہاڈ سے رابطہ کی کوشش کی گئی لیکن تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...