اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آج بھی ایک بڑی تعداد بے بہرہ ہے : ڈاکٹرظفر محمود

Zafar Mahmood

نئی دہلی:(معیشت بیورو) ” اسلام امن و آشتی کا مذہب ہے،اس کائنات کو اللہ رب العزت نے تمام نوع انسانی کے لئے بنایا ہے اور اسلام پوری نوع انسانی کی بھلائی چاہتا ہے ۔لیکن سیاسی وجوہات کی بنا پر اس کے پیغام کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔اسلام کی حقیقی تعلیمات سے آج بھی ایک بڑی تعداد بے بہرہ ہے لیکن خوش آئند بات یہ ہے کہ نئی نسل اب اسلام کے حقیقی پیغام کو سمجھنا چاہتی ہے“ان خیالات کا اظہار ودیا جیوتی تھیولوجی کالج کی عیسائی طالبات کے اسلام سے متعلق شکوک و شبہات کا جواب دیتے ہوئے زکوة فاﺅنڈیشن آف انڈیا کے چیرمین نے کیا۔

اسلام کا پیغام اور میڈیا کے ذریعہ اسلام کی شبیہ مسخ کئے جانے کی کوششوں سے متعلق پوچھے گئے سولات کا جواب دیتے ہوئے ڈاکٹر ظفر محمود نے کہا کہ ”عموماً لوگ مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کا نقشہ کھینچنے کی کوشش کرتے ہیں حالانکہ مذہب کا کسی کے ذاتی فعل سے کوئی تعلق نہیں ہوتا ،لیکن المیہ یہ ہے کہ اگر کسی مسلمان سے کوئی غلطی ہوتی ہے تو اسے فوراً مذہب سے جوڑا جاتا ہے لیکن جب اسی طرح کی کوئی حرکت کوئی دوسرے مذہب کا فرد انجام دیتا ہے تو اسے فرد یا جماعت کی اپنی غلطی پر محمول کیا جاتا ہے۔“انہوں نے مسلمانوں پر ہورہے ظلم ،فتنہ و فساد کا مقابلہ صبر و تحمل سے کرنے کی تلقین کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو کہا کہ” جب حالات خراب ہو تو انسان کو اپنی قوت مجتمع کرنی چاہئے اور اپنی کمیوں اور خامیوں کا جائزہ لیتے ہوئے اپنے کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہئے کیونکہ حالات کبھی بھی یکساں نہیں رہتے اور اللہ رب العزت کبھی بھی ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔“
واضح رہے کہ ودیاجیوتی کالج کے طلبہ و طالبات میں اپنی طویل ملاقات میں اسلام سے متعلق پائے جانے والے شکوک و شبہات کا برملا اظہار کیا اور ڈاکٹر ظفر محمود سے مثبت جوابات سننے کے بعد کہا کہ ”اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ہم نے اسلام کی تعلیمات سے آگہی حاصل کی ہے ورنہ میڈیا نے جو ماحول بنایا ہے وہ یقینا ہم پر منفی سوچ طاری کئے ہوئے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *