
ایف ایم سی کا سیبی میں انضمام کی کوششیں تیز

عالمی کموڈیٹی اجلاس میں ماہرین کی شرکت
نئی دہلی:’’وزیر اعظم نریندر مودی کی سربراہی میں مرکزی حکومت عوام کے لئے ایسے اقدامات کررہی ہے جس سے کہ عام لوگوں کو فائدہ پہنچے،ہم نے ۱۵کروڑ لوگوں کا بینک اکائونٹ کھول کر عام عوام کو ہی فائدہ پہنچانے کی کوشش کی ہے۔‘‘ان خیالات کا اظہار مرکزی وزیرپیوش گوئل نے کموڈیٹی پارٹیسی پنٹس اسو سی ایشن آف انڈیا کی جانب سے چوتھے عالمی کموڈیٹی مارکیٹ اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ’’ہماری حکومت ’’سب کا ساتھ سب کا وکاس‘‘کی روشنی میں کام کر رہی ہے اور تمام لوگوں کو یکساں مواقع دے رہی ہے‘‘۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر آشیش کمار چوہان نے کہا کہ ’’کموڈیٹی مارکیٹ میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے اور ہم ماضی قریب میں بہتر تبدیلیاں دیکھیں گے‘‘۔انہوں نے ایف ایم سی کا SEBI میںانضمام کو کسانوں کے لئے مفید قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں یہ سمجھتا ہوں کہ اگر بی ایس ای اس سلسلے میں کوئی رول ادا کرسکتی ہے تو ہم اس کے لئے بھی تیار ہیں‘‘۔
ملٹی گین کے سر براہ خالد علی نے ایف ایم سی کے SEBIمیں انضمام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’اس کی وجہ سے کموڈیٹی مارکیٹ میں لوگوں کا اعتبار بڑھے گا اور سرمایہ کار بہتر سرمایہ کاری کر سکیں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’اب تک کوئی ریگولیٹری باڈی نہیں تھی لیکن سیبی کے ساتھ اب یہ بھی ممکن ہوجائے گا۔مارکیٹ کے اندر بچولیوں کا کردار ختم ہوگا جس سے کسانوں کو راست فائدہ ملے گا‘‘۔