Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

صلاح الدین ایوب پی ایچ ڈی ڈگری سے سرفراز

by | Jun 3, 2015

 ڈائرکٹر شری پرکاش کے ساتھ صلاح الدین ایوب

ڈائرکٹر شری پرکاش کے ساتھ صلاح الدین ایوب

نئی دہلی(معیشت نیوز): جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ہونہار طالب علم صلاح الدین ایوب کو پی ایچ ڈی کی ڈگری سے سرفراز کیا گیا ہے ۔انہوں نے”ہندوستان اور چین کے مابین تجارت کا جنوبی اور مشرقی ایشائی ممالک پر اثر”کے عنوان پر اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی ہے۔اتر پردیش کا مشہور ضلع اعظم گڑھ ( بلریاگنج) کے رہنے والے ایوب مدرسہ سے فارغ ہیں جبکہ وہ مشہورمصنف،محقق ڈاکٹر مولانامحمد عنایت اللہ سبحانی کے صاحب زادے بھی ہیں۔
واضح رہے کہ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ مدارس سے تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ یونیورسٹیوں میں جدید مضامین میں دیگر طلبہ کا مقابلہ نہیں کرسکتے ۔لوگوں کا سوچنا ہے کہ مدارس کے طلبہ یونیوسٹیوں میں اس طرح کے مضامین کی طرف کم ہی رخ کرتے ہیںلیکن حقیقت یہ ہے کہ مدارس کے طلبہ بھی تحقیق و تصنیف میں دوسروں سے پیچھے نہیں ہیں۔یہی وجہ ہے کہ صلاح الدین ایوب کو یہ ڈگری گذشتہ روزجامعہ کےمولانا محمد علی جوہر اکیڈمی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز سے ایوارڈ ہوئی ہے۔آپ نے اپنی تحقیق اکیڈمی کے کارگزار ڈائرکٹر شری پرکاش کی نگرانی میں مکمل کی ہے۔
معیشت سےگفتگو کرتے ہوئے صلاح الدین کہتے ہیں کہ’’ شروع میں لوگوں نے میری حوصلہ شکنی کی،اکثر لوگوں نے یہ کہا کہ اس مضمون میں آگے بڑھنا مشکل ہے۔ لیکن میں نے ارادہ کر لیا تھا لہذا اپنی منزل کی طرف بڑھتا رہا ‘‘۔ صلاح الدین کہتے ہیں” ڈگریوں کے ملنے سے ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں بس ایک احساس ذمہ داری ہے جس کو پورا کرنے کا عزم کررہا ہوں. جن اداروں اور اساتذہ سے تعلیم حاصل کی ان کے لیے جذبہ شکر ہے۔دراصل ڈگریاں تعلیم کی سند ہیں اور جو اسناد ڈگریوں کے بعد کاموں کے سبب حاصل ہوتی ہیں وہ زیادہ باوزن ہوتی ہیں۔”صلاح الدین ایوب نے2001میں جامعۃ الفلاح سے عالمیت کرنے کے بعد جامعہ ملیہ اسلامیہ سے 2004میں اکنامکس سے بی اے، 2006میں اکنامکس میں ایم اے کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد جامعہ کی اکیڈمی آف انٹرنیشنل اسٹڈیز میں داخلہ لیا اور وہاں سے 2009 میں بین الاقوامی تجارت میں ایم فل بھی کیا۔یونیوسٹی گرانٹ کمیشن کی طرف سے آپ کو مولانا آزاد فیلوشپ بھی ایوارڈ ہوئی تھی۔
(حوصلہ نیوز کے شکریہکے ساتھ)

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...