دیوداس مٹالے مراٹھی پترکار سنگھ کے صدر منتخب،کثیر ووٹوں سے تیسری بار بھی کامیابی حاصل کی

ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ کے صدر دیوداس مٹالے کی کامیابی پر چاہنے والوں کی طرف سے لگایا گیا پوسٹر
ممبئی مراٹھی پتر کار سنگھ کے صدر دیوداس مٹالے کی کامیابی پر چاہنے والوں کی طرف سے لگایا گیا پوسٹر

ممبئی: مراٹھی زبان کےسینئر صحافی دیوداس مٹالے نے ممبئی مراٹھی پترکار سنگھ کےصدارتی انتخابات میں تیسری مرتبہ کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ نائب صدر کے عہدے پرروزنامہ ’’سامنا‘‘سے وابستہ پربھاکر پوار کو منتخب کیا گیا ہے۔
گذشتہ روز ہوئے انتخابات میں پورے مہاراشٹر کے صحافیوں نے شرکت کی اور حق رائے دہی کا استعمال کیا۔،انہوں نے دیوداس مٹالے کے کام کو سراہتے ہوئے انہیں تیسری بار بھی موقع فراہم کیاا ور منصب صدارت پر باقی رکھا۔واضح رہے کہ مراٹھی پترکار سنگھ مہاراشٹر کے ورکنگ مراٹھی صحافیوں کا مشترکہ پلیٹ فارم ہے جس کی شاندار آفس سی ایس ٹی سے متصل آزاد میدان ،مہاپالیکا مارگ میں واقع ہے۔
مذکورہ انتخاب میں دیواداس مٹالے کے بالمقابل ششی کانت سندبھورکھڑے ہوئے تھے جنہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
مراٹھی صحافیوں کے مطابق ’’دیوداس مٹالے نے جب سے مراٹھی پتر کار سنگھ کی صدارتی ذمہ داری سنبھالی ہے اس کے بعد سے ہی سنگھ کی حالت میں بہتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔انہوں نے جہاں سنگھ کی آفس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کی ہے وہیں نئے مراٹھی صحافیوں کے لئے مختلف کورس بھی شروع کئے ہیں جس کی وجہ سے نئے آنے والے بچے رہنمائی حاصل کرتے ہیں۔
مراٹھی زبان و ادب کو فروغ دینے کے لئے نت نئے پروگرام کا آغاز بھی مراٹھی پترکار سنگھ میں منعقد کیا جاتا ہےجبکہ مراٹھی زبان کی تعلیم و تدریس کا پروگرام بھی پترکار سنگھ چلاتی ہے۔مہاراشٹر کی سینئر صحافی روزنامہ می مراٹھی کی اسسٹنٹ ایڈیٹر آشا کبرے اپنے فیس بک پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں’’دیوداس نے اچھے کاموں کا آغاز پتر کار سنگھ میں کیا ہے لہذا یہ ہماری بھی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کے کاموں کو سراہیں‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *