Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

وردھا ہندی یونیورسٹی کے ساتھ مل کر جہانگیرآباد میڈیا ادارے نے شروع کیاڈگری کورس

by | Jul 8, 2015

بارہ بنکی میں واقع جہانگیرآباد میڈیا ادارہ

بارہ بنکی میں واقع جہانگیرآباد میڈیا ادارہ

لکھنؤ: (پریس ریلیز)بارہ بنکی میں واقع جہانگیرآباد میڈیا ادارہ میں اب طالب علم ڈگری کورسیز میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ مہاتما گاندھی بین الاقوامی ہندی یونیورسٹی، وردھا کے ڈسٹینس لرننگ یعنی فاصلاتی تعلیم کی توسیع کے تحت یونیورسٹی نے جہانگیرآباد میڈیا ادارہ کے ساتھ یہ شراکت کی ہے۔
جہانگیرآباد میڈیا ادارے میں جو تین نئے کورس شروع کئے جا رہے ہیں
1. الیکٹرانک میڈیا اور فلم پروڈکشن میں پی جی ڈپلوما (ایک سال)
2. صحافت اور ماس کمیونیکیشن میں گریجویشن (ایک سال)
3. صحافت اور ماس کمیونکیشن میں ماسٹرز (دو سال)
ان تینوں کورسیز کے لئے کم از کم قابلیت کسی بھی سبجکٹ میں گریجویشن ہے۔
جہانگیرآباد ٹیکنالوجی ادارہ کے کیمپس میں واقع جہانگیرآباد میڈیا ادارہ کی بنیاد سال 2005 میں جہانگیرآباد قلعہ میں میڈیا کی پروفیشنل ٹریننگ کو فروغ دینے کی نیت سے رکھی گئی تھی۔ یہ ادارہ لکھنؤ سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر بارہ بنکی کے جہانگیرآباد قلعے میں واقع ہے۔
چونکہ دیکھنے میں معلوم نہیں چلتا، پھر بھی یہ میڈیا ادارہ مکمل طور پر نئی تراکیب، فن اور بنیادی ڈھانچہ کی خصوصیات، ذمہ دار اور تجربہ کار اساتذہ، میڈیا سے وابستہ لوگوں اور سائنٹفک طور پر تیار کئے گئے کورس میٹیر ئیل سے لیس ہے۔ جہانگیرآباد میڈیا ادارہ کئی سالوں سے میڈیا اور صحافت کے لئے سرٹیفکیٹ اور ڈپلوما کورس چلا رہا تھا، لیکن اب اچھی میڈیا لائبریری اور ٹی وی و ریڈیو صحافت کے لئے جدیدا سٹوڈیو کے ساتھ اب طالب علم کی ڈگری کورس میں بھی داخلہ لے سکیں گے۔
ان نئے کورس کے بارے میں میڈیا ادارہ کے چیئرمین منظور غوری نے کہنا ہے ، ‘جہانگیرآباد قلعہ کے احاطے میں واقع اس ادارے کے پاس جدید بنیادی ڈھانچہ اور مضبوط طریقہ کار ہے۔ ان نئے کورسوں میں اور زیادہ خصوصیات کے ساتھ ہم طالب علموں کو اچھی تعلیم دے پائیں گے۔ ”
جہانگیرآباد ٹرسٹ کے تحت چلنے والے تمام تعلیمی اداروں کو سنبھالنے اور ان کے تئیں ذمہ داری کا فرض ادا کرنے کا بیڑا امریکہ میں واقع خیراتی ادارہ انڈین مسلم ریلیف اینڈ چیرٹیز (IMRC) نے اٹھایا ہے، جسے ہندوستان سے وابسطہ پروفیشنل مل چلاتے ہیں۔
جہانگیرآباد ایجوکیشنل ٹرسٹ کے تحت سال 2009 سے ہی جہانگیرآباد ٹیکنالوجی ادارے کے کیمپس کے تحت کئی سارے کورس چلائے جا رہے ہیں۔ کئی تعلیمی پروگراموں کو جوڑ کر اگلے چند سالوں کے اندر اندر اس ادارے کو پوری یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔
درخواست کی آخری تاریخ 30 جولائی ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...