Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

گنجا پن مردوں کیلئے خوشخبری، لیکن دل کی بیماری کا باعث بھی

by | Aug 16, 2015

ganjapan

نیویارک: ایک تازہ امریکی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گنجاپن ایک طرف تو دل کی صحت کیلئے بری خبر ہے لیکن دوسری طرف یہ مردانہ قوت کی بھی علامت ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ جسم میں مردانہ ہارمون ٹیسٹا سٹیرون کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے بالوں کی جڑیں متاثر ہوتی ہیں اور بال گرنا شروع ہو جاتے ہیں لیکن یہ ہارمون اچھی جنسی صحت کی بھی علامت ہے۔ ”جرنل آف کلینیکل آنکالوجی“ میں شائع ہونے والی تحقیق میں گنجے پن کے صحت پر مندرجہ ذیل اثرات بیان کئے گئے ہیں۔
1۔ قدرتی گنجے پن کا یہ مطلب ہو سکتا ہے کہ مردانہ ہارمون کی زیادتی کی وجہ سے خون کی نالیوں میں رکاوٹ ہو سکتی ہے۔ مکمل طور پر گنجے مردوں میں دل کی بیماریوں کی شرح 32 فیصد تک زیادہ ہو سکتی ہے۔ 2۔ گنجے مردوں میں پر اسٹیٹ گلینڈ کا سائز بھی بڑھ جاتا ہے اور پیشاب کے مسائل پیدا ہو جاتے ہیں۔
3۔ مردوں میں بالوں کا غیر معمولی تیزی سے گرناذہنی دباؤ یا ڈپریشن کی علامت ہو سکتی ہے۔
4۔ ذیابیطس کے مریضوں کو بالوں کے باریک ہونے اور گرنے کا مسئلہ درپیش ہو سکتا ہے۔
5۔ خواتین میں بھی ہارمون کی کمی بیشی سے بالوں کے گرنے کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔ خصوصاً ایام میں بے قاعدگی کی وجہ سے بالوں کے گرنے کے مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
6۔ خواتین کے بال گرنے کی ایک وجہ گردن میں پائے جانے والے تھائراڈ گلینڈ کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے۔
7۔ ٹیسٹا سٹیرون ہارمون مردانہ صحت اور طاقت کیلئے بنیادی عنصر ہے اور گنجے مردوں میں عموماً اس کا لیول اوسط سے زیادہ ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تحقیق نے گنجے پن کو مردوں کیلئے خوشخبری بھی قرار دیا ہے۔

Recent Posts

معاشی پیشہ : اتفاقی یا سوچا سمجھا منصوبہ؟

معاشی پیشہ : اتفاقی یا سوچا سمجھا منصوبہ؟

 سی اے سلمان کے کے بی کم ، سی اے، سی ایم اے اسسٹینٹ جنرل مینیجر سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا، ممبئ سمندرسب کے لئےعام ہے کچھ لوگ اس سے موتی نکالتے ہیں کچھ لوگ اس سے مچھلی نکالتے ہیں کچھ لوگ وہ ہیں جو سمندر سے پائوں گیلا کرکےنکلتےہیں دنیا سب کے لئےعام ہے، لیکن...

’’مسلمانوں کو عصری کے ساتھ دینی تعلیم پر توجہ دینے کی ضرورت‘‘

اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلورکی ڈائرکٹر نور عائشہ نے کہا کہ زندگی میں اخلاقی اقدرار کے ساتھ کامیابی و کامرانی کے دینی و دنیوی تعلیم دو پہیے ہیں ملک کے مسلمان اس وقت تک صحیح معنوں میں ترقی نہیں کرسکتے جب تک وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم پر یکساں توجہ...

پوسد دہشت گرد دانہ کیس میں عبد الملک اکولہ خصوصی عدالت سے با عزت بری

پوسد دہشت گرد دانہ کیس میں عبد الملک اکولہ خصوصی عدالت سے با عزت بری

 البتہ چھرہ زنی معا ملہ میں تین سال کی سزا ممبئی(پریس ریلیز) دہشت گردی کے الزام میں پوسد سے گرفتار کئے گئے عبد الملک کو چند سال قبل عیدالاضحی کے موقع پر پوسد شہر میں پولیس اہلکار وں پر کئے گئے حملہ کے سلسلہ میں ان پر بنائے گئے دہشت گرد دانہ کیس سے آج یہاں اکولہ کی...

ممبئی یونیورسٹی میں’’نقش امیر خسرودر فرھنگ ایران و ھند‘‘پر دوروزہ سیمینار

ممبئی یونیورسٹی میں’’نقش امیر خسرودر فرھنگ ایران و ھند‘‘پر دوروزہ سیمینار

ممبئی (انصاری حنان)ممبئی یونیورسٹی میں جاری دوروزہ قومی سمیناراپنے دوسرے اور آخری روز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا واضح رہے کہ ممبئی یونیورسٹی میں جے پی نائیک بھون میں یونیورسٹی کے شعبۂ فارسی کی جانب سے دو روزہ قومی سمینار بعنوان “نقش امیر خسرودر فرھنگ ایران و...