مصر میں سرمایہ کاری کے لئے بہتر مواقع موجود ہیں

ٹرانس ایشیا چیمبر آف کامرس  کے سکریٹری  سنجے بھیڑے،ایجپٹ ایئر کے جنرل منیجر اشرف عبد الحفیظ،نائب قونصل جنرل یاسمین،قونصل جنرل محمد مرسی اودکے ساتھ دیگر ذمہ داران کو بھی دیکھا جاسکتا ہے،(تصویر؛معیشت)
ٹرانس ایشیا چیمبر آف کامرس کے سکریٹری سنجے بھیڑے،ایجپٹ ایئر کے جنرل منیجر اشرف عبد الحفیظ،نائب قونصل جنرل یاسمین،قونصل جنرل محمد مرسی اودکے ساتھ دیگر ذمہ داران کو بھی دیکھا جاسکتا ہے،(تصویر؛معیشت)

ٹرانس ایشیا چیمبر آف کامرس کے پروگرام میں مصر کے قونصل جنرل محمد مرسی اودکی یقین دہانی
خصوصی نمائندہ،معیشت ڈاٹ اِن
ممبئی:(معیشت نیوز)’’مصرمیں سرمایہ کاری کے بہتر مواقع ہیں جبکہ ثقافتی و تہذیبی لحاظ سے مصر و ہندوستان ایک دوسرے سے کافی قربت رکھتے ہیں‘‘ان خیالات کا اظہار ممبئی میںمصر کے قونصل جنرل محمد مرسی اود نے ٹرانس ایشیا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے منعقدہ بزنس میٹ میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ’’ممبئی میں رہتے ہوئے کبھی بھی اجنبیت نہیں محسوس ہوتی جبکہ یہاں کی تہذیب و ثقافت مجھے مصر سے ملتی جلتی نظر آتی ہے۔‘‘انہوں نےمصر میں سرمایہ کاری کے مواقع کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’مصر کا ماحول ان دنوں کافی بہتر ہے جبکہ ہمارے صدر محمد مرسی بھی تجارتی برادری کو بہتر مواقع دے رہے ہیں لہذا میں یہ سمجھتا ہوں کہ اس وقت مصر میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں‘‘۔ایجپٹ ایئر کے جنرل منیجر (ہندوستان) اشرف عبدالحفیظ نے ہند و مصر کے مابین فضائی پروازوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’’مصر کے لئے ایجپٹ ایئر کی چار پرواز ہفتے میں ہے جبکہ دوسری ایئر لائنس مثلاً اتحاد ایئر ویز،سعودی ایئر لائنس وغیرہ روزانہ وہاں پہنچتی ہیں‘‘۔فیو کے سربراہ خالد خان نے اس موقع پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’مصر میں تجارتی مواقع کے ساتھ سیاحتی مواقع بھی زیادہ ہیں کیونکہ مصر سیاحوں کا مرکز بھی ہے‘‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *