Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ترقی یافتہ ممالک عالمی معیشت کی بحالی کے لئے پر امید

by | Sep 6, 2015

انقرہ میں جی ۲۰ سربراہ اجلاس کا گروپ فوٹو

انقرہ میں جی ۲۰ سربراہ اجلاس کا گروپ فوٹو

انقرہ : ترکی کے دارالحکومت، انقرہ میں منعقدہ دو روزہ سربراہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اختتامی اعلامیے میں، دنیا کے 20 ملکوں کے چوٹی کے مالیات سے متعلق اہل کاروں نے ہفتے کے روز اِس بات کا وعدہ کیا کہ معاشی بحالی کو تیز کرنے کے لیے ’فیصلہ کُن اقدام‘ کیا جائے گا

گروپ آف 20 کے سرکردہ معیشتوں سے تعلق رکھنے والے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے سربراہان کا کہنا ہے کہ عالمی شرح نمو توقع سے کم رہی ہے۔ تاہم، اُنھوں نے اِس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ’عالمی اقتصادیات کی بحالی میں تیزی آئے گی‘۔

ترکی کے دارالحکومت، انقرہ میں منعقدہ دو روزہ سربراہ اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اختتامی اعلامیے میں، دنیا کے 20 ملکوں کے چوٹی کے مالیات سے متعلق اہل کاروں نے ہفتے کے روز اِس بات کا وعدہ کیا کہ معاشی بحالی کو تیز کرنے کے لیے ’فیصلہ کُن اقدام‘ کیا جائے گا۔

اُنھوں نے اِس بات کا بھی عہد کیا کہ مسابقتی عمل کی بنا پر سکے کی قدر میں کمی سے احتراز کیا جائے گا، جو دراصل چین کی طرف سے کرنسی کی قدر میں کیے جانے والے حالیہ اقدامات کی جانب ایک اشارہ تھا؛ اور ترقی پذیر ملکوں کے لیے ایک انتباہ کہ اپنے سکے کو تحفظ دینے کی خاطر وہ اِسی قسم کے اقدام سے گریز کریں۔

کئی ہفتوں سے عالمی مالی منڈیوں میں سخت مندے کی صورت حال ہے، جس کا سبب چین کی معیشت میں سست روی پر تشویش اور گذشتہ ماہ چین کی طرف سے یوئان کے سکے کی قدر میں یکایک کئی بار کی کٹوتیوں کا اقدام ہے۔

 
چونکہ سکے کی قدر میں کمی سے کسی بھی ملک کی برآمدات کی قیمتیں مؤثر طور پر گرجاتی ہیں، اس لیے خدشہ اس بات کا ہے کہ چین کی جانب سے  کرنسی کی قدر میں کمی کے بعد اب دوسرے ملک بھی ایسا ہی اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے۔

چین کے اقدام کے نتیجے میں پہلے ہی متعدد چھوٹے ملکوں کے سکے کی قدر میں کمی کے آثار ہیں۔ جی 20 نے یہ عہد کیا ہے کہ وہ ہر قسم کی مصنوعی مراعات دینے سے گریز کریں گے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انقرہ میں نمائندگی کرنے والا امریکی وفد، جس کی قیادت وزیر خزانہ جیکب لیو کر رہے ہیں، سربراہ اجلاس کے دوران، تقریب کے احاطے سے باہر، اپنے چینی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

امریکی وفد کا کہنا ہے کہ چین کے لیے ناگزیر ہے کہ وہ اس بات کی وضاحت کرے کہ مالیاتی منڈیوں پر مرتب ہونے والے اثرات کو مد نظر رکھتے ہوئے، چین یوئان کو مصنوعی طور پر ’نیچے، اوپر‘ آنے کے عمل کو نہیں روکے گا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...