ملک میں منظور شدہ بلڈ بینکوں میں تمل ناڈوسر فہرست

ملک میں منظور شدہ بلڈ بینکوں کی تعداد دو ہزار سات سو ساٹھ (2760 ) جس میں ریاست تمل ناڈو تین سو چار ( 304 ) کے ساتھ سر فہرست ہے
ملک میں منظور شدہ بلڈ بینکوں کی تعداد دو ہزار سات سو ساٹھ (2760 ) جس میں ریاست تمل ناڈو تین سو چار ( 304 ) کے ساتھ سر فہرست ہے

نئی دہلی :(ایجنسی ) وزارت صحت نے اعداد شمار جاری کرتے ہوئے ملک میں بلڈ بینکوں کی تعداد جاری کی ہے ۔ وزارت کے مطابق اس وقت ملک میں منظور شدہ بلڈ بینکوں کی تعداد دو ہزار سات سو ساٹھ (2760 ) جس میں ریاست تمل ناڈو تین سو چار ( 304 ) کے ساتھ سر فہرست ہے ۔ اس میں ایک سو اکیاسی (181 )نجی اور چھیانوے(96 ) ریاستی حکومت کے زیر انتظام ہیں ۔
جنوبی ہند کی ریاسات تمل ناڈو کے بعد ریاست مہاراشٹر میں اس کی تعداد دو سو ستانوے(297 )ہے جبکہ اتر پردیش میں دو سو چالیس (240 ) بلڈ بینک ہیں ۔ ملک کی شمال مشرق کی ریاستوں میں اسکی تعداد بہت کم ہے ۔ آسام ،ناگا لینڈ ،میزورم اور منی پور میں با لترتیب چھہتر(76 )،چھ(6 )،دس(10 )اور پانچ (5 )بلڈ بینک ہیں۔ منگل کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کل لائسنس شدہ بلڈ بینکوں میں (1564 ) نجی اور (981 )بلڈ بینک حکومت کے ذریعہ چلائے جارہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *