Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایران نے منی سانحہ کے لئے سعودی حکام کو ذمہ دارٹھہرایا

by | Sep 25, 2015

اس سال حج میں دوسرا بڑا حادثہ رمی جمرات کے موقع پر بھگدڑ میں سیکڑوں حاجی جانبحق

اس سال حج میں دوسرا بڑا حادثہ رمی جمرات کے موقع پر بھگدڑ میں سیکڑوں حاجی جانبحق

تہران۔ ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ امام خامنہ ای نے سعودی عرب کے حکام کومنی سانحہ کے لئے اصلی ذمہ دار قراردیا اور ملک میں تین دن تک عام سوگ اور عزا کا اعلان کیا ہے۔
کل رمی کے دوران ہوئے اس سانحہ میں ایران کے 131 حاجی جاں بحق اور 60دیگر زخمی ہوئے ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امام خامنہ ای نے اپنے پیغام میں منی میں حجاج بیت اللہ الحرام کے جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ پر اپنے گہرے دکھ و رنج کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کے” نااہل اور نالائق حکام” کو اس دردناک حادثے کا اصلی ذمہ دار قراردیا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں تین دن تک عام سوگ اور عزا کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکام کو اس المناک حادثے میں اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے حجاج کے ساتھ عدل و انصاف پر مبنی رویہ اختیار کرناچاہیے اور اس حادثے میں ملوث عوامل کوعالم اسلام کے سامنے پیش کرنا چاہیے۔انہوں نے اپنے پیغام میں منی میں موجود ایرانی حکام پر زوردیا ہے کہ وہ متاثرہ حجاج کواپنا بھر پور تعاون فراہم کریں۔
دریں اثنا مہر خبررساں ایجنسی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے الزام لگایا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کے بیٹے اوروزیر دفاع محمد بن سلمان منی کے المناک واقعہ کے اصلی ذمہ دار ہیں ۔ ایران کا کہنا ہے کہ منی کے دلخراش واقعہ میں شہیدہونے والوں کی تعداد1300ہے جبکہ 2000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
ایرانی ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ آل سعود کے درمیان اندرونی سطح پر اقتدارکے حصول کی لڑائی جاری ہے اور بادشاہ کے بیٹے اور وزیر دفاع محمد بن سلمان نے سعودی ولیعہد اور حج کے اعلی منتظم محمد بن نائف کو نااہل ثابت کرنے کے لئے منی کے علاقہ سے اس وقت عبور کیا جب حاجی رمی جمرات کے بعد واپس جاررہے تھے اور سعودی سکیورٹی دستوں نے منی سے محمد بن سلمان کے عبور کے وقت بعض راستوں کو بند کردیا جس کی بنا پر عظیم رش اور بھگدڑ مچ گئی اور منی کا المناک واقعہ رونما ہوگیا۔
ایرانی ذرائع نے مزید الزام لگایا ہے کہ آل سعود کے درمیان اقتدار کی کشمکش عرصہ دراز سے جاری ہے لیکن اس بار اندرونی رسہ کشی کا شکار اللہ تعالی کے مہمان بن گئے۔ سعودی عرب کے حکام کی نااہلی اور غفلت کی بنا پر حج بیت اللہ کے موقع پر دردناک اور المناک واقعات رونما ہوتے رہے ہیں۔ رواں سال پہلا واقعہ مسجد الحرام میں پیش آیا جب ایک کرین حاجیوں پر گرگیا جس کے نتیجے میں 110 حاجی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے سعودی حکام نے اس حادثے سے بھی عبرت حاصل نہیں کی اور منی میں دوسرا اور حج کی تاریخ کا المناک واقعہ رونما ہوگیا ۔ جس میں 1300 حاجی شہید ہوگئے ہیں جن میں 130 ایرانی حاجی بھی شامل ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...