مہاراشٹر میں ڈیزل پیٹرول اور سونا چاندی پر اضافی ٹیکس نافذ

Tax

نئی دہلی : (ایجنسی)خشک سالی جیسے حالات سے نبرد آزما ہونے کے لئے ،ملک کو صاف ستھرا بنانے میں اپنی حصہ داری کے لئے حکومت مہاراشٹر پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سونے اور چاندی کے ساتھ شراب اور سگریٹ کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
ریاست میں پیٹرول ڈیزل دو روپئے مہنگا ہو رہا ہے۔مذکورہ اضافی قیمت جمعرات آدھی رات سے نافذ ہوں گے اس کے ساتھ ہی سگریٹ اور شراب پر بھی پانچ فیصد ٹیکس بڑھایا گیا ہے ۔سونے چاندی پر بھی ایک اعشاریہ دو فیصد ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے ۔
گذشتہ ہفتہ پالیسی کمیشن کی میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا۔اگلے پانچ برسوں میں ملک کو صاف ستھرا بنانے کے لئے زیادہ رقم کی ضرورت پڑے گی۔ایسے میں پیٹرول ڈیزل اور معدنی اشیاء کے علاوہ بھی کچھ دوسری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ لیا گیا تھا۔حکومت مہاراشٹر نے سب سے پہلے یہ فیصلہ نافذ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *