Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایسی کمپنی جہاں چھٹی کرنے پر پانچ لاکھ روپئے بونس ملتا ہے

by | Oct 2, 2015

5 Lakh On Leave

ڈینور،امریکہ (ایجنسی)کتنا لطف آئے گا اگر کمپنی آپ کو آفس آنے نہیں بلکہ چھٹی کرنے کے لئے پیسے دے ۔اس پر بھی یہ شرط ہو کہ آپ کو چھٹی کے دوران پوری طرح ریلیکس موڈ میں ہی رہنا ہے ۔اگر اس کی خلاف ورزی کی تو چھٹی کے لئے ملنے والی رقم کاٹ لی جائے گی ۔چونکنے کی ضرورت نہیں ہم آپ کو کوئی خواب نہیں دکھا رہے ہیں بلکہ ایک سافٹ ویئر کمپنی میں جو ہو رہا ہے اس کی حقیقت سے آگاہ کررہے ہیں ۔ ایسا امریکہ کے شہر ڈینور میں قائم سافٹ ویئر کمپنی ’فل کانٹیکٹس‘میں ہو رہا ہے ۔کمپنی میں مالیات اور آپریشن ڈائریکٹر جینیٹ رسل بتاتی ہیں کہ وہ جب چھٹی پر ہوتی ہیں موبائل ای میل اپلیکیشن کو ڈیلیٹ کر دیتی ہیں اور اپنے لیپ ٹاپ کو ایک کونے میں ڈال دیتی ہیں ۔یہی ان کی کمپنی کی پالیسی بھی ہے وہ بتاتی ہیں ’جب ہم ورک لائف بیلنس کی بات کرتے ہیں تو ہم اسے پورا بھی کرکے دکھاتے ہیں جس کا یہ ثبوت ہے‘۔
تقریباً چار سال پرانی کمپنی میں چھٹی ایک سنجیدہ کام ہے ۔ ملازم کو سال میں سات ہزار پانچ سو ڈالر تقریباً پانچ لاکھ روپئے چھٹی لینے کے لئے کمپنی سے بونس ملتا ہے ۔اس میں شرط یہ ہے کہ اس دوران آپ کو کمپنی کے کام کاج سے بالکل دور رہنا ہے ۔اس قانون کو توڑنے پر رقم میں کٹوتی کی جاتی ہے۔
فل کانٹیکٹس کے ڈائریکٹر بزنس ڈیولپ منٹس ڈریو لارنس کا کہنا ہے کہ اس سے ملازمین میں نئی قوت و توانائی پیدا ہوتی ہے اور وہ چھٹی سے آنے کے بعداپنے ٹارگیٹ کو پورا کرنے میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...