ملک و بیرون ملک کے اہم شخصیات کی شرکت متوقع
نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن
پانڈیچری:(معیشت نیوز)پانڈیچری میں ’’ورلڈ حلال ڈے ‘‘کی مناسبت سے آئندہ ماہ ایک پروگرام منعقد ہونے جارہا ہے جس میں ملک و بیرون ملک کی اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔مذکورہ پروگرام میں پانڈیچری کو ۲۰۳۰ تک غربت سے نجات پانے والا صاف و ستھرا شہر بنانے کی تدابیر پر بھی غور کیا جائے گا۔
وزیرانصاف و اوقاف، کویت جناب جمال الشہاب بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔جبکہ ملیشیا،انڈونیشیا،لندن،کے علاوہ مختلف ممالک کے نمائندے بھی شرکت کر رہے ہیں۔ورلڈ حلال ڈے ڈاٹ کام کے مطابق مذکورہ پروگرام گذشتہ سال سے شروع کیا گیا ہے لیکن اس سال مذکورہ پروگرام میں شرکت کرنےوالوں کی تعداد زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں حلال سر ٹیفیکیشن کے کئی ادارے کام کر رہے ہیں جبکہ حلال فوڈ پر بھی کام ہورہا ہے لیکن ’’حلال مارکیٹ‘‘اپنی جگہ بنانے میں اب بھی ناکام ثابت ہوا ہے۔البتہ حلال فیلڈ میں کام کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ چونکہ اس فیلڈ کے بارے میں عام بیداری نہیں ہے لہذا ابھی تک لوگوں کو ’’حلال‘‘کا صحیح کونسپٹ ہی نہیں معلوم ہے۔
پروگرام کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ’’اس سال اب تک ملک و بیرون ملک کے کئی افراد نے اپنا رجسٹریشن کروالیا ہے جبکہ اب کچھ ہی سیٹ باقی رہ گئے ہیں لہذا ہم اس طور پر کامیاب ہیںکہ ہم نے جتنے لوگوں کو بلانے کا ارادہ کیا تھا الحمد للہ اتنی تعداد شریک ہو رہی ہے‘‘۔

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات
کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...