Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پنجاب کے ترن تارن میں گروگرنتھ کی بے حرمتی کے بعد کشیدگی

by | Oct 17, 2015

Punjab Clashes

چنڈی گڑھ:(معیشت نیوز) ملک اس وقت پوری طرح مذہبی منافرت کی آگ میں جل رہا ہے جہاں ایک طرف اتر پردیش میں گئو کشی کے خلاف تحریک زوروں پر ہے اور اس بہانے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے وہیں دوسری جاانب ملک کی سکھ اکثریت والی ریاست بھی مذہبی منافرت کی آگ میں پچھلے ایک ہفتہ سے جل رہا ہے۔ایسا لگ رہا ہے کہ پورا ملک مذہبی حساسیت اور عدم رواداری کی وجہ سے بارود کے ڈھیر پر ہے۔ پنجاب  کے ضلع ترن تارن کے ایک گاؤں میں سنیچر کی صبح سکھوں کی مقدس کتاب گروگرنتھ صاحب کے ساتھ بے ادبی کے ایک اور وا‏قعے کی اطلاعات کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے۔

چند روز قبل فرید کوٹ میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے کے بعد کشیدگی پھیل گئی تھی جس کے بعد پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ چل پڑاتھا۔ ان واقعات میں اب تک پولیس کی کارروائی میں دو افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

ترن تارن کے پولیس سپرنٹینڈنٹ جگموہن سنگھ نے سنیچر کے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے  بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اطلاعات کے مطابق باٹھ گاؤں میں گروگرنتھ صاحب کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ اس خبر کے پھیلتے ہی کئی سکھ تنظیمیں مشتعل ہوگئیں۔

گاؤں میں آنے والے سکھ گرو دوارا مینیجنگ کمیٹی کے سابق نائب صدر اروندر پال سنگھ کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ مظاہرین نے ہفتے کی صبح اخبار لے جا رہے ایک گاڑی کو آگ لگا دی۔ سکھ تنظیموں میں میڈیا کے خلاف بھی شدید غم و غصہ ہے ۔ مختلف سکھ تنظیموں نے اپنے احتجاج کو تیز کرتے ہوئے جگہ جگہ ناکہ بندی کر دی ہے جس سے ٹریفک میں مشکلات پیش آ رہی ہیں

دوسری طرف بدھ کو فرید کوٹ میں مظاہرین پر فائرنگ کا حکم دینے والے ضلع کے سینئر پولیس سپرنٹینڈنٹ چرنجيت سنگھ کو معطل کر دیا گیا ہے۔ فرید کوٹ میں پولیس کی فائرنگ سے دو افراد ہلاک ہوگئے تھے اور کئی لوگ زخمی ہوئے تھے۔

گزشتہ ہفتےگروگرنتھ صاحب کی مبینہ بے ادبی کے بعد سے پنجاب کے کئی اضلاع میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اس کے خلاف پر تشدد مظاہروں کے بعد پنجاب کے کئی اضلاع میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

امرتسر کے پولیس کمشنر جتیندر پال سنگھ اولكھ نے بتایا کہ جہاں جہاں ضرورت ہے پولیس فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق ضلع میں صورت حال قابو میں ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...