بیجنگ ۔(ایجنسی) چین میں صنعتی پیداوار میں ترقی کی شرح میں رواں سال ستمبر میں تیزی سے کمی ریکارڈ کی گئی۔ پیر کو قومی ادارہ شماریات کے جاری اعدادوشمار کے مطابق رواں سال ستمبر کے دوران صنعتی پیداوار میں ترقی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کمی کے ساتھ 5.7 فیصد کی سطح پر آ گئی جبکہ ریٹیل سیلز میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال جنوری سے ستمبر کے دوران متعین اثاثوں میں سرمایہ کاری، جو کہ بنیادی ڈھانچے پر حکومتی اخراجات کو ظاہر کرتی ہے، میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.3 فیصد اضافہ ہوا۔

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...