Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

معیشت کی جانب سے’مالی اعانت برائے تعمیر وترقی ‘‘سیمینار

by | Oct 28, 2015

Maeeshat Seminar Mdia Press Club

ممبئی: پریس کلب ممبئی میں بتاریخ ۳۰ اکتوبر بروز جمعہ شام چار بجے ’’مالی اعانت برائے تعمیر و ترقی‘‘سیمینارکا انعقاد معیشت میڈیا اسلامک ریلیف انڈیا کے اشتراک سے کر رہا ہے جس میں ہارورڈ یونیورسٹی کے سابق فیلو جناب ڈاکٹر شارق نثار،اسلامک ریلیف انڈیا کےقومی ڈائرکٹر جناب اکمل شریف ،پونہ(مہاراشٹر) کے ایڈیشنل کمشنراور’’ سچر کی سفارشیں‘‘ کے مصنف آئی پی ایس افسر جناب عبد الرحمن، پیپلس ویلفیئر سوسائٹی کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد علی پاٹنکر وغیرہ خطاب کریں گے۔ جبکہ بڑی تعداد میں اہل علم کے ساتھ تاجر برادری کی شرکت متوقع ہے۔
پروگرام کے روح رواں معیشت میڈیا کے ڈائرکٹر دانش ریاض کے پریس اعلامیہ کے مطابق ’’معیشت میڈیا آغاز سے ہی ملک کے معاشی نظام پر اپنی بے لاگ رائے کا اظہار کرتا رہا ہے جبکہ وقتاً فوقتاً سیمینار و سمپوزیم کے ذریعہ معاشی بیداری پروگرام کا بھی حصہ بنتا رہا ہے لیکن اس وقت جبکہ ملک میں معاشی مندی کی مار عام آدمی پر پڑ رہی ہے اسلام کے معاشی نظام کے محاسن کو عام کرنے اور اس نظام کے برکات کو عام آدمی تک پہنچانے کی ذمہ داری دو چند ہوجاتی ہے تاکہ وہ اسلام کی صحیح تصویر سے آگاہ ہو سکیں ،انہیں مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم نے یک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا ہے ‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’زکوة اسلام کے معاشی نظام کا ایک اہم حصہ ہے، جس سےملک کی بڑی تعداد اور انسانیت کا بڑا طبقہ مستفید ہوتا ہے،ملک کے مالی واجبات اور دیگر اقتصادی ضرورتوں کی تکمیل کے لئے اسلام کے پاس ایک مکمل معاشی نظام موجود ہے اور جب تک کسی سوسائٹی میں پوری طرح وہ معاشی نظام رائج نہ ہو اس وقت تک نہ اسلامی اقتصادیات کی معنویت سمجھ میں آسکتی ہے اور نہ سوسائٹی کی تمام ضرورتوں کی تکمیل ہوسکتی ہے۔اس وقت جبکہ ہندوستان میں عام آدمی معاشی مندی کا شکار ہے وہ کسی ایسے نظام کی تلاش میں ہے جو اسے معاشی طور پر راحت پہنچا سکے۔خوش قسمتی سے ہندوستانی مسلمان ملکی معیشت میں اہم کردار ادا کرتارہا ہے لیکن پلاننگ اور اسٹریٹجی نہ ہونے کی وجہ سے اس کی مالی امداد کا کوئی ریکارڈنہ تو حکومت کے پاس ہے اور نہ ہی ملت وثوق سے یہ کہہ پاتی ہے کہ وہ مالی طور پر ملک کو کتنا فائدہ پہنچا رہی ہے۔‘‘
دانش ریاض جو معیشت ڈاٹ اِن کے بانی مدیر بھی ہیں اور مسلسل پانچ برس سے ملک کے معاشی مسائل پر اظہار خیال کر رہے ہیں ۔’’مالی اعانت برائے تعمیر و ترقی‘‘کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہتےہیں ’’مذکورہ پروگرام کا خیال اس طور پر آیا کہ جہاں ملیّ طور پر مالی نظام کی مرکزیت قائم کی جائے وہیں ملکی طور پر بھی ایسے پلان ترتیب دئے جائیں جس سے ملک کی تعمیر و ترقی میں ہم اپنے کردار کو بیان کرسکیں۔ہویہ رہا ہے کہ ہماری بڑی تعداد مالی طور پر ملکی استحکام کے لیے کام کر رہی ہے لیکن کوئی اسٹریٹجی نہ ہونے کی وجہ سے ان کی خدمات کا احاطہ نہیں کیا جارہا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’اسلامک ریلیف اسٹریٹیجک اعانت کی وکالت کرتی ہے اور اسےفروغ دینے کے لیے کام بھی کر رہی ہے یہی وجہ ہے کہ معیشت نے مشترکہ طور پر اس پروگرام کا انعقاد کیا ہے۔

Recent Posts

ممبرا میں خواتین کے ذریعہ پہلا Shop for a Causeکا آغاز

گھروں میں پکے لذیذ کھانوں کی فراہمی کے لئے Matbakhمطبخ کا قیام ،آن لائن آرڈر پر ڈلیوری کی یقین دہانی ممبرا: (معیشت نیوز) معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اقرا انٹرنیشنل وومنس الائنس کے اشتراک سے 12اپریل 2021 کو زمزم ہال کوسہ میں فوڈ فیسٹیول کاانعقاد کیا اور "شاپ فار اے...

تعلیمی ،رفاہی اور سماجی کاموں میں تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کولکاتاکو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری ابو طلحہ جمال قاسمی کا کہنا ہے کہ مالی مفاد کے علی الرغم ہم خدمت خلق،تعلیم و تربیت اور فکر قوم و ملت میں سرگرداں ہیں کولکاتہ : ’’تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) شہر کولکاتا کا ایک معتبر تعلیمی ، رفاہی اور سماجی ادارہ ہے، جو قانونی...

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

معیشت میڈیا کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میں سیکڑوں تاجروں کے مابین خطاب سے نوازہ گیا کولکاتہ: اقراء انٹرنیشنل وومنس الائنس )Iqra International Women's Alliance (IIWAکی سربراہ عظمیٰ ناہید صاحبہ کو معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میںمنعقدہ...

کولکاتہ کے کلا مندر میں معیشت میڈیا کا نواں کل ہند تجارتی اجلاس ، سیکڑوں تاجروں کی شرکت

شرکاء نے اسے وقت کی ضروت قرار دیا جبکہ ملک کے مختلف برانڈ س کو نیشنل برانڈ ایوارڈ 2021 سے سرفراز کیا گیا کولکاتہ: مغربی بنگال کے شہر کولکاتہ میں معیشت میڈیا کی جانب سے کل ہند تجارتی و معاشی اجلاس کا انعقادکلا کنج کلا مندر میں کیا گیا جس میں سیکڑوں تاجروں نے شرکت...