Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

پانڈیچری میں ’’ورلڈ حلال ڈے‘‘ کا کامیاب انعقاد

by | Nov 7, 2015

حلال کانفرنس میں شریک پوری دنیا سے آئے حلال فیلڈ کے نمائندے(تصویر ؛معیشت )

حلال کانفرنس میں شریک پوری دنیا سے آئے حلال فیلڈ کے نمائندے(تصویر ؛معیشت )

دنیا کے بیشتر ممالک سے مندوبین کی شرکت،پانڈیچری کو ۲۰۳۰تک’’ ہنگر فری‘‘قرار دینے کا عزم
نمائندہ خصوصی،معیشت ڈاٹ اِن
پانڈیچری(معیشت نیوز) حلال ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے حلال انڈیا کے ساتھ مختلف تجارتی گروپ کے اشتراک سے پانڈیچری میں ورلڈ حلال ڈے کا انعقاد کیا جس میں پوری دنیا کے مندوبین شریک رہے اور دوروزہ کانفرنس میں اس بات کا عزم کیا کہ وہ پانڈیچری کو ۲۰۳۰ تک ’’غربت سے نجات پانے والا شہر ‘‘بنانے کی کوشش کریںگے۔پروگرام کے روح رواں اور یونائیٹڈ ورلڈ حلال ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین محمد جناح نے ابتدائی گفتگو میں کہا کہ ’’حلال ڈے کا انعقاد وقت کی ضرورت اس لیے ہے کیونکہ دنیا مختلف پریشانیوں میں مبتلا ہے اور کوئی اسے صحیح راہ دکھانے والا نہیں ہے۔حلال کا مطلب ایک صحت مند معاشرہ کی تعمیر ہے جہاں فضائی آلودگی سے لے کر سیاسی آلودگی کا خاتمہ کیا جا سکے اور کرپشن زدہ معاشرے کو خالص معاشرہ بنایا جا سکے‘‘۔پانڈیچری شعبہ سیاحت کے ڈائرکٹر آر مونس سمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ’’پانڈیچری کو ’’ہنگر فری ‘‘بنانے کا جو عزم اس حلال کانفرنس میں لیا جا رہا ہے میں اس میں برابر کا شریک ہوں ،‘‘انہوں نے کہا کہ ’’یہ علاقہ سیاحتی طور پر بہت مقبول ہے۔صاف صفائی کا اہتمام بھی لوگوں کو یہاں کھینچ لاتا ہے۔ پر فضا مقام کی وجہ سے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یہاں کی آب و ہوا حلال ہے۔پوری دنیا کے مندوبین کو پانڈیچری میں دیکھ کر یقیناً مجھے خوشی ہو رہی ہے اور میں تہہ دل سے آپ تمام کا خیر مقدم کرتا ہوں‘‘۔کویت سے تشریف لائے وہاں کے سابق وزیر انصاف جمال الشہاب نے کہا کہ ’’دنیا میں حلال کھانے،حلال پہننے اور حلال رہنے سہنے کا مزاج بڑھتا جارہا ہے جبکہ عرب دنیا اس وقت ہندوستان کی طرف دیکھ رہی ہے۔اس کانفرنس میں شرکت کا مقصد بھی یہ ہے کہ ہم آپس میں ملیں اور حلال کے فروغ کے لیے کام کریں۔‘‘کویت انسٹی ٹیوٹ آف سائنٹفک ریسرچ کے اسسٹنٹ ریسرچ سائنٹسٹ ہانی المجیدی نے ذبیحوں کے نئے طریقے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ٹکنالوجی کی وجہ سے نئے طریقوں کا استعمال حلال کو حلال نہیں رہنے دے رہا ہے بلکہ وہ اسے مزید آلودہ کر دے رہے ہیں جو صحت کے لیے بھی نقصاندہ ہے۔ہمیں چاہئے کہ ہم اسی طریقے کو اختیار کریں جو سنت نبوی ﷺ میں ہمیں سکھایا گیا ہے‘‘۔

Recent Posts

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

ممبرا میں خواتین کے ذریعہ پہلا Shop for a Causeکا آغاز

گھروں میں پکے لذیذ کھانوں کی فراہمی کے لئے Matbakhمطبخ کا قیام ،آن لائن آرڈر پر ڈلیوری کی یقین دہانی ممبرا: (معیشت نیوز) معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اقرا انٹرنیشنل وومنس الائنس کے اشتراک سے 12اپریل 2021 کو زمزم ہال کوسہ میں فوڈ فیسٹیول کاانعقاد کیا اور "شاپ فار اے...

تعلیمی ،رفاہی اور سماجی کاموں میں تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ کولکاتاکو قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے

ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری ابو طلحہ جمال قاسمی کا کہنا ہے کہ مالی مفاد کے علی الرغم ہم خدمت خلق،تعلیم و تربیت اور فکر قوم و ملت میں سرگرداں ہیں کولکاتہ : ’’تعمیر ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ (رجسٹرڈ) شہر کولکاتا کا ایک معتبر تعلیمی ، رفاہی اور سماجی ادارہ ہے، جو قانونی...

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

عظمیٰ ناہید بزنس وومن آف دی ایئر 2021سے سرفراز،سیکڑوں خواتین کو خودکفیل بنانے پراعزاز

معیشت میڈیا کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میں سیکڑوں تاجروں کے مابین خطاب سے نوازہ گیا کولکاتہ: اقراء انٹرنیشنل وومنس الائنس )Iqra International Women's Alliance (IIWAکی سربراہ عظمیٰ ناہید صاحبہ کو معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کی جانب سے کولکاتہ کے کلا مندر میںمنعقدہ...