Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امریکی وائٹ ہاؤس کی جانب ٹرمپ کے بیان کا سخت نوٹس

by | Dec 8, 2015

امریکہ کے صیہونی صدارتی امیدوارڈونالڈ ٹرمپ

امریکہ کے صیہونی صدارتی امیدوارڈونالڈ ٹرمپ

امریکہ کے صیہونی صدارتی امیدوار ٹرمپ نے مسلمانوں کا امریکا داخلہ ’مکمل طور پر‘ بند کئے جانے کی وکالت کی
امریکی وائٹ ہاؤس نے ریپبلیکن پارٹی کے سرکردہ صیہونی صدارتی امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ کے مسلمانوں سے متعلق بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے بیانات دیکر وہ صدارت کے منصب کے لئے خود کو نااہل ثابت کر رہے ہیں۔
ترجمان وائٹ ہاؤس جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی صدارتی امیدوار کے طور پر مہم میں ان کے خطاب تاریخ پر گرد ڈال رہے ہیں ان کے بیانات ماحول کو زہرناک اور گزند پہنچانے کا باعث ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ریپبلیکن پارٹی کے جن ارکان نے ٹرمپ کی بطور صدارتی امیدوار توثیق کی تھی انہیں چاہئے کہ وہ فی الفور ان سے برات کا اعلان کریں۔ ٹرمپ کے بیان کے بعد، وائٹ ہاؤس نے فوری طور پر اس کی مذمت کی، اور اِسے “امریکی اقدار کی کھلی خلاف ورزی” قرار دیا۔
خارجہ امور کے بارے میں صدر اوباما کے اعلیٰ مشیر، بین رہوڈز نے سی این این کو بتایا کہ ’ہمارے بِل آف رائٹس میں مذہب کی آزادی کی حرمت‘ پر زور دیا گیا ہے۔
ادھر مصر کے معروف اسلامی قانونی ادارے، ’دار الافتا‘ نے بھی ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ، ’اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں اِس قسم کا مخاصمانہ انداز امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے خلاف تناؤ میں اضافہ کرے گا، جہاں مسلمانوں کی آبادی تقریباً 80 لاکھ ہے، جو پُرامن اور وفادار امریکی شہری ہیں۔
یاد رہے کہ ریپبلیکن پارٹی کے سرکردہ صدارتی امیدوار، ڈونالڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جب تک قوم کے رہنما طے کریں کہ ’در اصل معاملہ کیا ہے‘، امریکہ میں مسلمانوں کا داخلہ ’مکمل طور پر‘ بند کیا جائے۔ ٹرمپ نے الزام لگایا کہ رائے عامہ کے جائزوں سے پتا چلتا ہے کہ ’مسلمان آبادی کا بڑا حصہ امریکیوں سے نفرت کرتا ہے‘۔
ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ ’اُس وقت تک کہ ہم اس مسئلے کو سمجھنے اور طے کرنے میں کامیاب ہوں کہ اس سے کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، ہمارے ملک کو جہاد میں یقین رکھنے والے افراد کی جانب سے درپیش مہلک حملوں کا شکار نہیں بننا چاہئے، جو کسی دلیل کو نہیں مانتے اور جنھیں انسانی زندگی کی حرمت کا پتا نہیں ہے‘۔
مسلمانوں کے خلاف ٹرمپ کے سخت بیانات نئی بات نہیں ہیں انہیں صیہونی مقتدرہ کا اہم حلیف سمجھا جاتا ہے وہ اپنی گفتگو میں اسرائیلی دہشت گردی کا جائز سمجھتے ہیں جبکہ معصوم فلسطینی بچوں کے قتل عام سے انہیں خوشی حاصل ہوتی ہے ۔دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ٹرمپ خلیجی ممالک میں سرمایہ کاری کرتے ہیں اور مختلف عرب شیوخ کے ساتھ ان کے تجارتی تعلقات ہیں۔ اس سے قبل بھی اُنھوں نے مبینہ طور پر حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ مساجد پر نگرانی کی جائے؛ جب کہ اُنھوں نے اپنی پچھلی تجویز کی تردید نہیں کی جس میں اُنھوں نے کہا تھا کہ امریکہ میں مسلمانوں کے ناموں کا ایک ڈیٹابیس ہونا چاہئے، جس میں اُن کے ناموں کا اندراج کیا جائے۔
تاہم، پیر کا بیان اُس سے بھی سخت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امریکی ارب پتی عام طور پر مسلمانوں کے عقیدے کے بارے میں سخت بیان بازی کرتے ہیں، جن میں پیرس اور کیلی فورنیا کے شہر سان برنارڈینو کے دہشت گرد حملوں کے بعد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ٹرمپ کے بیان سے ایک ہی روز قبل ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے قوم سے خطاب میں صدر براک اوباما نے امریکیوں پر زور دیا کہ دہشت گرد حملوں کے تناظر میں مسلمانوں کے خلاف کچھ نہ کہا جائے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...