معیشت میڈیا کی جانب سے کل ہند معاشی وتجارتی اجلاس کی تیاریاں مکمل

Invitation BSMarathi

تاجروں و صنعت کاروں کی شرکت کے ساتھ چھوٹے کاروباریوں کی بڑی تعداد بھی مدعو
ممبئی: ملک میں معاشی بیداری پیدا کرنے اور تاجروںکو نئے زمانے کے کاروبار سے ہم آہنگ کرنے کےساتھ ہی کاروبار میں ہورہی تبدیلیوں سے آگاہ کرنے کے لیے گذشتہ سات برسوںسے کام کر رہی معیشت میڈیا کا ساتواں کل ہند اقلیتی تجارتی اجلاس ممبئی کے مراٹھی پتر کار سنگھ میں کل شام (جمعہ)چھے بجے منعقد ہو رہا ہے جس میں ملک بھر سے تاجروں و صنعت کاروں کی شرکت متوقع ہے۔
مذکورہ اجلاس میں مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے فاضل مقررین کے ساتھ چھوٹے کاروباریوں کو خاص طور پر مدعو کیا گیا ہے جبکہ مالیاتی مسائل سے جوجھ رہے چھوٹے کاروباریوں کے مالی مسائل دور کرنے اور انہیں مالیاتی مواقع فراہم کرنے والے اداروں کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
پروگرام کے آرگنائزر معیشت میڈیا کے منیجنگ ڈائرکٹر دانش ریاض کا کہنا ہے کہ ’’اس پروگرام میں مختلف فیلڈ سے تعلق رکھنے والےفاضل مقررین میں سابق او ایس ڈی وزیر اعظم ہند و سابق آئی اے ایس آفیسرزکوۃ فائونڈیشن آف انڈیا کے صدرجناب سید ظفر محمود،یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چانسلر جناب محبوب الحق، بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے سی او او جناب آدتیہ سری نواس ،آئی ٹی ایم کے پروفیسر ڈاکٹر شارق نثار ،اضافہ انویسٹمنٹ کے سی ایم ڈی جناب اشرف محمدی کے ساتھ صنعت کار وی آر شریف وغیرہ بھی مدعو ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ ’’ہم اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ چھوٹے کاروبار میں مسلمانوں کی نمائندگی کتنی ہے جہاں اس کا جائزہ لیا جائے وہیں اس بات کی بھی کوشش کی جائے کہ چھوٹے کاروباریوں کو جن معاشی مسائل کا سامنا رہتا ہے اسے کیسے حل کیا جا سکتا ہے‘‘۔
دانش ریاض نے کہا کہ ’’ اس پروگرام میں جہاں مختلف میدان میں اپنی خدمات پیش کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا وہیں خاص مہمانوں کی خدمت میں مومنٹو بھی پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *