Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

سر بستہ رازبیان کرتی صحافی وویک اگروال کی کتاب ’’ممبھائی ‘‘

by | May 4, 2016

وویک اگروال کتاب کے کور فوٹو کے ساتھ

وویک اگروال کتاب کے کور فوٹو کے ساتھ

نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن

ممبئی(معیشت نیوز) کرائم رپورٹنگ میں اپنی علحدہ شناخت رکھنے والے وویک اگروال کی کتاب ’’ممبھائی‘‘اور’’ ممبھائی ریٹرنس ‘‘دہلی میں ریلیز ہو چکی ہے . سی بی آئی کے سابق آفیسر جوگیندر سنگھ نے وانی پرکاشن سے شائع ہونے والی کتاب کا اجرا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ کتاب انڈرورلڈ پر ایک مکمل دستاویز ہے۔دہلی کے آکسفورڈ بک اسٹور میں کتاب کا اجرا کرتے ہوئے جوگیندر سنگھ نے کہا کہ ’’وویک نے بڑی جانفشانی سے مذکورہ کتاب تیار کی ہے ۔یہ ایک ایسا دستاویز ہے جسے حکومت کے پاس ہونا چاہئے تھا لیکن وویک نے اپنی کوششوں سے اسے جمع کیا ہے۔‘‘انہوں نے کہا کہ ’’انڈر ورلڈ ڈان دائود ابراہیم کی تصویر بھی وویک کے پاس ہے،انہوں نے اسے ڈھونڈ کر حاصل کیا ہے لہذا جب ایک صحافی انڈرورلڈ تک رسائی حاصل کر سکتا ہے تو ہمارے آفیسر اس کی مکمل معلومات کیوں نہیں حاصل کر سکتے‘‘۔ ’’میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ انڈر ورلڈ پر یہ ایک مکمل کتاب ہے جسے وہ تمام لوگ پڑھ سکتے ہیں جو اس فیلڈ سے دلچسپی رکھتے ہوں‘‘۔ کتاب کے مصنف وویک اگروال معیشت ڈاٹ اِن سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’مراٹھی،گجراتی وغیرہ میں انڈرورلڈ پر بہت کچھ لکھا گیا ہے لیکن ہندی زبان میں یہ پہلی مکمل کتاب ہے جو انڈر ورلڈ اور دائودابراہیم پر شائع ہوئی ہے۔‘‘وویک کہتے ہیں ’’کتاب پرنٹنگ میں جانے سے تین روز قبل تک ایڈٹ ہوتی رہی ہے اور اس وقت تک کی تمام معلومات اس میں بہم پہنچائی گئی ہیں۔ دائود کے بعد پرکاش پجاری گینگ کس طرح اپنا کام کر رہا ہے اس کی تفصیلات بھی اس میں دی گئی ہیں جبکہ نیپال میں دائود کا نیٹورک کیسے کام کرتا ہے اس سلسلے میں بھی اہم معلومات اس کتاب میں ملیں گی۔‘‘وویک کے مطابق ان کتابوں کے بعد’’ ری گین‘‘ کے نام سے ایک دوسری کتاب بھی جلد ہی آنے والی ہے۔‘‘

وویک اگروال اجرا کے بعد آکسفورڈ بک اسٹور میں اپنی کتابوں کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں

وویک اگروال اجرا کے بعد آکسفورڈ بک اسٹور میں اپنی کتابوں کے ساتھ دیکھے جاسکتے ہیں

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش سے ۱۹۸۵؁ میں وویک نے صحافت میں قدم رکھا تھا اور فری لانسگ کیا کرتے تھے۔۱۹۹۲؁ میں انہوں نے ممبئی کا رخ کیا اور ہمارا مہانگر میں ملازمت کر لی جہاں کرائم رپورٹنگ کرنے لگے اسی دوران انہوں نے کئی اہم اسٹوریاں کیں اور اور قارئین سے خراج تحسین وصول کیا۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...