Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ممبئی میں پاسبان ادب کی جانب سے لٹریری فیسٹول’’اظہار‘‘کل

by | May 6, 2016

آئی پی ایس آفیسر قیصر خالد ممبئی یونیورسٹی کنوکیشن ہال کے باہر دیکھے جاسکتے ہیں(تصویر: معیشت)

آئی پی ایس آفیسر قیصر خالد ممبئی یونیورسٹی کنوکیشن ہال کے باہر دیکھے جاسکتے ہیں(تصویر: معیشت)

معیشت ڈاٹ اِن
ممبئی: (معیشت نیوز) پاسبان ادب کی جانب سے اردو ہندی لٹریری فیسٹول ’’اظہار‘‘کاکل ممبئی یونیورسٹی کے کونوکیشن ہال میں انعقاد ہوگا ۔جس میں کم و بیش ۲۵ شعرا اپنا کلام سنائیں گے۔مشہور شاعروں جاوید اختر،ندیم صدیقی،انور شعور،گوپال داس نیرج ،رنجیت چوہان،ملکہ نسیم وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں۔
پاسبان ادب کے بانی آئی پی ایس آفیسر قیصر خالد معیشت ڈاٹ اِن سے گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں’’اردو ہندی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے کی کوشش کا آغاز ۲۰۱۲؁ میںانجمن فروغ ادب کے بینر تلے کیا گیا تھالیکن ۲۰۱۳؁ میں اسے جشن ادب میں تبدیل کردیا گیااور پھر ۲۰۱۴؁ میں اسے پاسبان ادب کا نام دے کر باقاعدہ ٹرسٹ کی شکل دے دی گئی۔اب ہم پلیٹ فارم کے ذریعہ زبان و ادب کی خدمت کے ساتھ ہندوستانی تہذیب کے کینواس کو بڑے پردے پر دکھانا چاہتے ہیں‘‘۔
’’دراصل ہماری کوشش یہ ہے کہ معیاری زبان کی ترویج و اشاعت کے لیے کام کیا جائے اور عالمی طور پر یہاں کی تہذیب و ادب کا تعارف کرایا جائے۔لہذا ہر سال ہم اس فیسٹول میں کچھ نہ کچھ بہتر کرنے کی کوشش کر رہے موجودہ پروگرام بھی سابقہ پروگرام سے کہیں زیادہ بہتر ہوگا ۔بذات خود ممبئی یونیورسٹی کا اشتراک اسے بہتر ماحول فراہم کرے گا۔‘‘
قیصر خالد کے مطابق’’میں جس پیشے سے وابستہ ہوں وہاں لوگوں میں ذہنی تکان زیادہ ہوتا ہے ،پولس اہلکار ایسا ماحول چاہتے ہیں جہاں وہ سکون حاصل کر سکیں ،اس طرح کے پروگرام ذہنی سکون کا بھی بہترین ذریعہ ثابت ہوتے ہیں ۔میرے پروگرام ہر سال پولس اہلکاروں کی تعداد بطور سامعین بڑھتی جا رہی ہے اور خود ہمارے افسران بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔‘‘
واضح رہے کہ مذکورہ پروگرام کل ممبئی یونیورسٹی کے کنوکیشن ہال ،فورٹ پر ۶:۳۰ بجے منعقد ہوگا جس میں کثیر تعداد میں سامعین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...