نئی دہلی :(معیشت نیوز) یونین پبلک سروس کمیشن (UPSC) نے سول سروس امتحانات۲۰۱۵ کے نتائج جاری کر دیئے ہیں جس میں کل ۳۳ مسلم امیدوار کامیاب ہوئے ہیں جبکہ دہلی کی ٹینا ڈابی نے تمام امیدواروں میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ ٹینا صرف 22 سال کی ہیں انہوں نے دہلی یونیورسٹی کے لیڈی شری رام کالج سے سیاسیات میں بی اے کیا ہے اور پہلی ہی مرتبہ میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا ہے۔ کامیاب ہونے والوں میںدوسرے نمبر پر جموں و کشمیر کے اننت ناگ کے رہنے والے اطہر عامر الحسن خان ہیںجبکہ تیسرے مقام پر دہلی کے ہی جسميت سنگھ آئے ہیں۔
گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی سول سروسیز امتحانات کے لیے خدمات فراہم کرنے والا ادارہ زکوۃ فائونڈیشن آف انڈیا کے ۱۷ امیدوار مذکورہ امتحانات میں کامیاب ہوئے ہیں۔
ٹینا نے صحافیوں سے جذباتی انداز میں کہا کہ ’’جب رزلٹ آیا تو میری ماں رو رہی تھی۔دراصل میری کامیابی کا کریڈٹ ماں کو ہی جاتا ہے۔انہوں نے صرف میری خاطر ٹیلی کام ڈپارٹمنٹ میں طویل سروس کے بعدوي آرایس لےلیا تھا تاکہ مجھے پڑھا سکیں۔ “ٹینا کےمطابق’’ مجھے امید نہیں تھی کہ فرسٹ آئوںگی تاہم ۴۰ منٹ کا انٹرویو کافی اچھا رہا تھا‘‘۔ دوسرے مقام پررہنے والے ۲۳برس کے عامر نے دوسری کوشش میں مذکورہ کامیابی حاصل کی ہے۔ اس سے قبل کی کامیابی میں انہوں نے بھارتی ریل ٹریفک سروس حاصل کیا تھا اور فی الحال لکھنؤ میں بھارتی ریل کی نقل و حمل کے انتظام کے انسٹی ٹیوٹ میں تربیت لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب انہوں نے گھر فون کر کے بتایا تو ان کے ماں باپ بہت خوش تھے۔ انہیں دوسرے مقام پر آنے کی امید نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد کا خواب پورا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر نوجوان کو لگن اور محنت کے ساتھ جس بھی فیلڈ میں وہ ہے کام کرنا چاہئے۔ میرے سب سے بڑے گائیڈ میرے دادا ہیں۔ وہ تعلیم یافتہ نہیں ہیں لیکن میں نے انہیں بہت محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے۔ ان کی زندگی ان کی باتیں حوصلہ افزائی کرتی رہی ہیں۔ تیسرے مقام پر آنے والے جسميت نے کہا کہ’’ یہ سب میرے خاندان، دوست اور مکل پاٹھک سر (کوچنگ استاد) کی وجہ سے ممکن ہوا کہ میں نے اس امتحان میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ وہ سال ۲۰۱۴میں بھی پبلک سروس امتحان میں کامیاب ہوئے تھے اور بھارتی ریونیو سروس کے لئے منتخب کئےگئے تھے۔ فی الحال وہ فرید آباد واقع قومی کسٹم، ایکسائز ڈیوٹی اور نارکوٹکس اكیڈمی میں تربیت لے رہے ہیں۔ یہ ان کی چوتھی کوشش تھی۔ یو پی ایس سی نے کہا کہ اس بار لوک سروس امتحان میں کل ۱۰۷۸ لوگ منتخب ہوئے ہیں جن میں عام رینج سے ۴۹۹ او بی سی کوٹے سے ۳۱۴ ایس سی کوٹے سے ۱۷۶ اور درج فہرست قبائل کوٹے س۸۹ اافراد شامل ہیں۔ اس بار ویٹنگ لسٹ میں ۱۷۲ امیدوار شامل ہیں۔

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع
ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...