Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

ایران اور غیرملکی بینکوں کے درمیان تعلقات کی بحالی

by | May 11, 2016

ایران بینک تعلقات کی بحالی

قم (ایجنسی) ایران میں سرکاری بینکوں کی رابطہ کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے کے نفاذ کے بعد ایران اور غیرملکی بینکوں کے درمیان سوفٹ کا مسئلہ حل ہوا ہے اور فریقین باہمی تعاون بحالی کی طرف گامزن ہیں.ان خیالات کا اظہارعبدالناصر ہمتی نے گزشتہ منگل کی رات ایران کے شہر قم میں سنئیر مذہبی رہنماؤں کیساتھ اپنے ملاقاتوں کے موقع پر میڈیا کیساتھ گفتگو کرتےہوئے کیا.انہوں نے کہا کہ ایرانی اور غیرملکوں بینکوں کے درمیان ابتدائی تعاون بڑھانے کے مقصد سے سازگار ماحول پیدا کیا گیا ہے اور اس زمرے میں کوئی مسائل در پیش نہیں ہے.انہوں نے مزید کہا کہ سوفٹ ایک ایسا نظام ہے جس کے تحت ایرانی اور غیرملکی بینک ایک دوسرے کے قریب لانے میں اہم کردار ادا کرے گا.
سنئیر ایرانی عہدیدار نے کہا کہ آج ملکی اور غیرملکی بینکوں کے درمیان اعتماد کی فضا بحال ہوئی ہے اور آج اس حوالے کسی خاص مسئلے کا سامنہ نہیں کر رہے ہیں.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بینکنگ معاملات میں مذہبی رہنماؤں کے کچھ تحفظات ہیں مگر یہ تحفظات زیادہ تر نجی بینکوں کی طرف ہیں تاہم حکومت ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے ہر کوشش کرے گی.
دوسری طرف خراسان رضوی صوبے کے گورنر جنرل نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ملک میں مزاحمتی اقتصاد پالیسی کے بہتر نفاذ کیلئے بینکوں، مینوفیکچرز اور کاروباری حلقوں کے درمیان مشترکہ تعاون ناگزیر ہے.يہ بات علي رضا رشيديان نے بدھ كے روز صوبائي بينكوں كي رابطہ كونسل كے مشاورتي اجلاس سے خطاب كرتے ہوئے كہي.اس موقع پر انہوں نے كہا كہ گزشتہ سالوں كے مقابلے ميں صوبائي بينكوں كے وسائل ميں 45.5 فيصد كا اضافہ ہوا ہے.
انہوں نے كہا كہ صوبائي بينكوں نے گزشتہ سال كے دوران زرعي شعبوں كيلئے 23 فيصد، صنعتي شعبے كيلئے 24 فيصد، تعميراتي اور ہاؤسنگ امور كيلئے 18 فيصد اور كاروباري شعبوں كيلئے 35 فيصد سہوليات اور خدمات فراہم كئے ہيں.خراسان رضوي صوبے كے گورنر جنرل نے صوبائي بينكوں اور مالياتي اداروں سے مطالبہ كيا موجودہ وسائل اور ذرائع سے اچھي انداز ميں استفادہ كريں.مزاحمتي اقتصاد پاليسي كے نفاذ پر سپريم ليڈر حضرت آيت اللہ خامنہ اي كي ہدايات كي پيروي پر زور ديتے ہوئے انہوں نے كہا كہ اس حوالے سے مينوفيكچرز اور صنعتي شعبوں كي بھرپور حمايت كرني چاہئے.

Recent Posts

چنئی میں اسلامک بینکنگ آن لائن کورسیز کا آغاز

چنئی میں اسلامک بینکنگ آن لائن کورسیز کا آغاز

آر بی آئی کے لیے ہزاروں افراد کی تیاری پیش نظر منصور عالم عرفانی، بیورو چیف معیشت ڈاٹ اِن تمل ناڈو چنئی :(معیشت نیوز)اسلامک بینکنگ کوسیز کی دنیا کا معروف ومشہور ادارہ انسٹی ٹیوٹ آف اسلاملک بینکنگ فائیننس اینڈ انشورنس (IIBFI)(www.iibfi.com)نے ایک آن لائن کورس کا...

غیر سودی  بینکنگ پر مثبت ہوا آر بی آئی(RBI) کانقطہ نظر

غیر سودی بینکنگ پر مثبت ہوا آر بی آئی(RBI) کانقطہ نظر

سید زاہد احمد برائے معیشت ڈاٹ اِن ممبئی (معیشت نیوز)خبر رہے کہ ہندستان میں غیر سودی بینکنگ کے لئے اب تک آر بی آئی (Reserve Bank of India ) کا نقطہ نظر ہی سب سے بڑی رکاوٹ رہی ہے، لیکن ۲۸ دسمبر ۲۰۱۵ کو جب درمیانی مدّت میں مالی شمولیت کے لئے راستہ تجویز کرنے والی ( آر...

بہار کےگیا میں بلا سودی فائنانس اور سرمایہ کاری پر مذاکرہ

نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن گیا: (معیشت نیوز) ’’ آج کا مالیاتی، تجارتی اور سرمایہ کاری کا نظام پیچیدہ اور عام طور سے مسلسل گردش کے نظام پر مبنی ہے۔اس وقت کا سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ اسلامی اصولوں پر خود کفیل، عادلانہ اور پروفیشنلزم کی بنیاد پر کامیاب مالیاتی ادارے کس...

بلاسودی فائنانس کی مخالفت کیوں؟

بلاسودی فائنانس کی مخالفت کیوں؟

کے سی تیاگی چھبیس مئی، 2015 یعنی مرکزی حکومت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مخاطب ایک کھلے خط میں وزیر اعظم نے کہا تھا کہ حکومت غریبوں، حاشیے پر پہنچ گئے اور پیچھے رہ گئے لوگوں کے تئیں وقف ہے۔ بی جے پی کے انتخابی مہمات میں خوب استعمال کیا گیا نعرہ...