حیدرآباد:(ایجنسی) مرکزی وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹکنالوجی روی شنکر پرساد نے اعلان کیا ہے کہ مارچ 2017 سے ملک بھر میں پوسٹل پے منٹ بینکس کام کریں گے ۔ انہوں نے حیدرآباد میں آل انڈیا چیف پوسٹ ماسٹر جنرل آف انڈیا کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ مہینوں میں ای کامرس اور تجارت میں بہترین ترقی محکمہ ڈاک کا ایک اور کارنامہ ہے ۔محکمہ ڈاک کا ملک میں بڑا نٹ ورک ہے ۔ اس کے 1,54,939 ڈاک خانے کشمیر سے کنہیا کماری تک ہیں جس میں 25,516 ڈپارٹمنٹل اور 1,29,339 برانچ ڈاک خانے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے ملک کے ڈاک خانوں کی تزئین نو کا فیصلہ کیا ہے ۔ پوسٹل پے منٹ بینک کے ساتھ اشتراک کیلئے تقریباً 50 کمپنیوں جن میں عالمی بینک ‘ سٹی بینک آف امریکہ بھی شامل ہیں ‘ نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

لاپتہ افغان احتجاجی خواتین کی کوئی خبر نہیں: اقوام متحدہ
کابل:اقوام متحدہ کی ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینہ شامداسانی نے کہا ہے کہ افغانستان میں اغوا ہونے والی احتجاجی خواتین کی صورت حال کو واضح کرنے کے لیے بارہا کوششوں اور درخواستوں کے باوجود ان کی قسمت کے بارے میں تاحال کوئی واضح جواب نہیں ملا۔ روینہ...