پنجی : عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے آج دعوی کیا کہ ان کی حکومت نے تشہیر کی مد میں 526 کروڑ روپے نہیں بلکہ محض 76 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی ہے۔ پنجی میں اخبارات کے ایڈیٹرز کے ساتھ بات چیت میں مسٹر کیجریوال نے کہا کہ ایسا کہا جا رہا ہے کہ ہم نے تشہیر میں 526 کروڑ روپے خرچ کئے۔ یہ مکمل طور سے غلط ہے۔ ہم نے محض 76 کروڑ روپے کی رقم ہی خرچ کی ہے۔مسٹر کیجریوال نے کہا کہ دہلی حکومت کے تمام محکموں کے اشتہارات پر کئے گئے اخراجات وزیر اعظم کے لباس پر کئے جانے والے اخراجات سے کم ہی ہیں۔ میڈیا پر غلط حقائق پیش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ اشتہارات کی مد میں ہماری حکومت نے526 كروڑ روپے خرچ کئے ہیں جبکہ اصل میں یہ 76 کروڑ روپے ہے۔میڈیا میں دہلی کے ممبران اسمبلی کی تنخواہوں میں 400 فیصد کا اضافہ کئے جانے کی خبریں مسلسل دکھاکر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹ شروع سے یہ کہتی رہی ہے کہ اس کی حکومت کو مرکزی حکومت نیچا دکھانے کے لیے کام کرنے نہیں دے رہی ہے اور ہر کام میں اڑنگا لگا رہی ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...