Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

مدینہ منورہ سمیت تین سعودی شہروں میں چار خودکش دھماکے

by | Jul 5, 2016

مسجد نبوی دھماکہ

دہشت گردی کی ناپاک ترین کارروائی، چار سیکورٹی اہلکار شہید‘ بدبخت حملہ آور مسجد نبوی میں داخل ہونا چاہتا تھا : عرب میڈیا
مدینہ منورہ:( ایجنسیاں) سعودی عرب کے 3شہروں مدینہ منورہ‘ جدہ اور شیعہ آبادی والے علاقے قطیف میں 24گھنٹے کے دوران 4 خودکش دھماکے ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں 4 سکیورٹی اہلکار اور دو شہری شہید ہو گئے جبکہ 2اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔ مدینہ منورہ سے 105کلو میٹر دور قطیف میں واقع مسجد العمران کے قریب دو خودکش دھماکے ہوئے تاہم یہاں کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔ جدہ میں امریکی قونصل خانے کے باہر خودکش دھماکے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ مدینہ منورہ میں جنت البقیع کے قریب دھماکہ ہوا۔ قطیف میں دھماکہ کاروباری علاقے میں ہوا۔ لوگ اس وقت عید کا چاند دیکھنے اور عید کی خریداری میں مصروف تھے۔ عرب ٹی وی کے مطابق مسجد نبوی کے قریب خودکش دھماکے میں 4سکیورٹی اہلکار اور دو شہری شہید ہوئے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تیسرا دھماکہ مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے قریب ہوا۔ دھماکے کے بعد دھوئیں کے کالے بادل دکھائی دیئے۔ تاہم سعودی حکام کا کہنا ہے کہ مدینہ منورہ میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشق کی گئی جو معمول کی کارروائی کا حصہ تھیں۔ العربیہ کے مطابق بد بخت حملہ آور نے مسجد نبوی کی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ العربیہ ٹی وی نے بتایا کہ بد بخت خود کش حملہ آور نے مسجد نبوی میں گھسنے کی کوشش کی سکیورٹی اہلکاروں نے اس کو حرم نبوی میں داخل ہونے روکنے کی کوشش کی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا، حملہ آور نے مسجد نبوی کے ساتھ موجود پارکنگ میں خود کو دھماکے سے اڑا یا جہاں سکیورٹی اہلکاروں کا ایمر جنسی سینٹر موجود تھا۔ عرب میڈیا کے مطابق مدینہ منورہ میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے مسجد نبوی کے ارد گرد سنیپ چیکنگ کی جا رہی ہے۔ آن لائن کا دعویٰ ہے کہ مدینہ منورہ میں ایک دھماکہ کار پارکنگ کے قریب اور ایک جنت البقیع کے قریب ہوا ہے۔ مدینہ منورہ میں دھماکہ افطاری سے کچھ دیر پہلے کیا گیا کچھ دیر بعد صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔ اور مسجد نبوی میں معمول کے مطابق افطاری ہوئی اور نماز تراویح ادا کی گئی، آن لائن کے دعویٰ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی تعداد10ہے۔العربیہ ٹی وی کے مطابق 3افراد جاں بحق ہوئے، سعودی وزارت داخلہ نے قطیف اور مدینہ منورہ میں دھماکوں کی بھی تصدیق کی ہے سعودی ٹی وی کے مطابق مدینہ منورہ میں آف کار پارکنگ ایریا تھا۔ سعودی حکام کے مطابق حملہ آور نے سکیورٹی ہیڈ کوارٹرز کے قریب خود کو اڑا یا۔ سعودی وزارت داخلہ نے مدینہ منورہ میں خود کش دھماکے کی تردید کے بعد تصدیق کی سعودی حکام کے مطابق حملے میں مسجد نبوی اور اس کے اطراف و احاطے میں موجود کسی بھی ملکی وغیر ملکی شہری کو نقصان نہیں پہنچا ہے کوئی زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا جس پارکنگ میں خود کش دھماکہ ہوا ہے وہ مسجد نبوی سے خاصے فاصلے پر ہے۔ سعودی حکام نے بتایا ہے کہ مذکورہ دھماکے کے بعد مسجد نبوی اور مدینہ منورہ میں سکیورٹی اقدامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...