حج کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کیا جائے : سعودی حکومت

 سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز
سعودی شاہ سلمان بن عبد العزیز

مکہ مکرمہ :جدہ(ایجنسی) سعودی حکومت نے اس امر کا اعادہ کیا ہے کہ حج کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کی کوششیں سختی سے کچل دی جائیں گی اور حج کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہر قسم کے مظاہروں کو روک دیا جائے گا۔ یہ افراتفری پھیلانے یا اسلام کے منافی کسی بھی کام کا موقع نہیں ، بد امنی پیدا کرنے کے خواہشمند عناصر اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک سکیورٹی کرنل عثمان المعراج نے کہا ہے کہ مناسک حج کی ادائیگی کے لئے مختص مقامات پر کسی بھی جگہ جلوس نکالنا سختی سے منع ہے۔سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے غیرملکی اور سعودی عازمین حج کو متنبہ کیا ہے کہ مناسب دستاویزات کے بغیر حج کرنے والو ں کو جرمانہ ، قید اور ڈیپورٹیشن جیسی سزائیں دی جاسکتی ہیں جبکہ دستاویزات نہ رکھنے والے غیرملکی تارکین وطن کے سعودی عرب میں داخلہ پر 10 سال کے لئے پابندی عائد کر دی جائے گی۔ سعودی حکومت نے حج پر آنے والے زائر کا پاسپورٹ گم ہو جانے کی صورت میں نیا پاسپورٹ لینے کیلئے حجاج اور معتمرین کیلئے طریقہ کار مقرر کر دیاہے۔ متعلقہ سعودی اداروں نے واضح کیا کہ اگر کسی حاجی یا عمرہ کے زائر کا پاسپورٹ گم ہو جائے تو اسے سعودی عرب میں اپنے ملک کے سفارتخانے یا قونصل خانہ سے سفری دستاویز حاصل کرنے کیلئے سب سے پہلے جس علاقے میں پاسپورٹ گم ہوا ہو وہاں کے پولیس ا سٹیشن میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرانی ہوگی ، پولیس اس رپورٹ کی بنا پر ایک خطاب جاری کریگی ۔ حاجی یا معتمر اس خطاب اور پولیس رپورٹ کی کاپی لیکر متعلقہ عمرہ کمپنی کو دیگا جو کہ اسکے کوائف سے متعلق کمپیوٹر پرنٹ نکال اس پر مہر لگا کر کر اسکو دیگی ۔حاجی پولیس رپورٹ اور عمرہ کمپنی کا خطاب لیکر اپنے ملک کے سفارتخانہ یا قونصل خانہ جا کر نئے سفری دستاویزجاری کروائیگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *