ملیکا ارجن،نلیش شاہ،جسٹس سری کرشنا،ڈاکٹر شارق نثار کی شرکت متوقع
ممبئی:(معیشت نیوز)رضوی انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ ریسرچ کی جانب سے آئندہ تین ستمبر ۲۰۱۶ کو ’’ہندوستان میں مالیاتی شعبے کے ضابطےتک دوبارہ رسائی‘‘پر ایک سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں جسٹس سری کرشنا کے ساتھ بھارتیہ ریزروبینک سے وابستہ ڈاکٹر جی ملیکا ارجن ،کوٹک مہیندرا سے وابستہ نلیش شاہ،آئی آر ڈی اے کے سابق ممبر حارث انصاری اور ڈاکٹرشارق نثار کی شرکت متوقع ہے۔
نیو ایجوکیشن کامپلیکس کے چھٹے مالے پر بنے کانفرنس ہال میں جہاں میزبانی کے فرائض انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر کلیم خان ادا کریں گے وہیں طلبہ و طالبات سے شرکت کی درخواست بھی ہے۔
ممبرا میں خواتین کے ذریعہ پہلا Shop for a Causeکا آغاز
گھروں میں پکے لذیذ کھانوں کی فراہمی کے لئے Matbakhمطبخ کا قیام ،آن لائن آرڈر پر ڈلیوری کی یقین دہانی ممبرا: (معیشت نیوز) معیشت میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ نے اقرا انٹرنیشنل وومنس الائنس کے اشتراک سے 12اپریل 2021 کو زمزم ہال کوسہ میں فوڈ فیسٹیول کاانعقاد کیا اور "شاپ فار اے...