بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں تعلیم وتربیت پر سیمینار کل

تعلیم و تربیت سیمیار بمبئی استاک

وزیرخزانہ ارون جیٹلی، بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی آشیش کمار چوہان اور سیبی کے ذمہ داران کی شرکت متوقع
نمائندہ خصوصی معیشت ڈاٹ اِن
ممبئی(معیشت نیوز) مسلمانوں کی معاشی و تعلیمی پسماندگی دور کرنے اور انہیں ایک پلیٹ فراہم کرنے کے لیے گذشتہ برس بھی’’ تعلیم کی طاقت‘‘پروگرام کا انعقاد ملک کے بیشتر حصوں میں کیا گیا تھا اب اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ’’تعلیم و تربیت‘‘کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں کیا گیا ہے جس میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی شرکت متوقع ہے۔
پروگرام کے آرگنائزر مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے چانسلر ظفر سریش والا کے مطابق’’مسلمانوں کی معاشی ،تعلیمی وسماجی پسماندگی دور کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہے ،ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ہم مسلمانوں کو اس راہ کا راہی بنائیں جہاں ترقی اس کے قدم چومے یہی وجہ ہے کہ ہم نے بمبئی اسٹاک ایکسچینج میں اپنا پروگرام منعقد کیا ہے جس میں مختلف فیلڈ کے ماہرین کی شرکت متوقع ہے،‘‘انہوں نے کہا کہ ’’وزیر خزانہ ارون جیٹلی مسلمانوں کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ بذات خود اس پروگرام کا حصہ بن رہے ہیں تاکہ براہ راست گفتگو کا موقع ملے اور لوگوں کے مسائل سن سکیں اور حل کے لیے تدبیر اختیار کر سکیں،وزیر خزانہ کے ساتھ ہی بمبئی اسٹاک ایکسچینج کے ایم ڈی آشیش چوہان،سیبی سے وابستہ راجیو کمار اگروال،یونین بینک کے ڈائرکٹرارون تیواری ،مولانا آزاد نیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر اسلم پرویز وغیرہ کی شرکت بھی متوقع ہے۔
بمبئی اسٹاک ایکسچینج میںکل بروز جمعہ صبح دس بجے سے منعقد ہونے والے پروگرام میں بڑی تعداد میں جہاں اہلیان ممبئی کی شرکت متوقع ہے وہیں مختلف فیلڈ کے ماہرین کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔ ظفر سریش والا کے مطابق’’ہم نے دعوت عام رکھی ہے جو بھی فکر و اظہار کی صلاحیت رکھتا ہے اور مسلمانوں کے مسائل پر سنجیدہ ہے وہ اس کا حصہ بن سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *