Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

امریکہ میں قران کی پہلی عظیم الشان نمائش

by | Oct 1, 2016

واشنگٹن (ایجنسی): امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں واقع اسکلر گیکری نے قران کے فن تحرير پر ایک بڑی نمائش کااعلان کیا ہے جو اکتوبر کی 22 تاریخ سے شروع ہو کر اگلے سال 20 فروری تک جاری رہے گی۔

اس نمائش میں قران پاک کے 60 سے زیادہ نسخے رکھے جائیں گے جن کا تعلق عرب دنیا، ترکی، ایران اور أفغانستان سے ہے۔ ان قلمی نسخوں کا تعلق تقربیاً ایک ہزار قبل آٹھویں صدی کے دمشق سے لے کر 17 صدی کے استنبول سے ہے۔ اس نمائش کے ذریعے ماضی قدیم میں قران پاک کی خطاطی اور فن تحرير کی آرائش و زیبائش کو سامنے لایا جائے گا۔

یہ تاریخی نمائش ان قیمتی اور غیر معمولی اہمیت کے حامل قلمی نسخوں کے متعلق یہ بتائے گی کہ انہیں کس طرز تحریر میں لکھا گیا ہے، خطاط کون تھے اور وہ نسخے کس کی ملکیت میں تھے۔

’ قران کا آرٹ، ترک عجائب گھر اور اسلامک آرٹ کے خزانے‘ کے نام سے منعقد کی جانے والی اس نمائش کے لیے کئی اداروں نے معاونت فراہم کی ہے۔

واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال میں واقع سمتھ سونیئن فریر گیلری اور اس سے متصل آرتھر اسکلر گیلری کا تعلق ایشیائی آرٹ سے ہے۔ ان دونوں گیلریز میں آرٹ کے چالیس ہزار سے زیادہ نمونے رکھے گئے ہیں جن کا تعلق پتھر کے آخری عہد سے لے کر موجودہ زمانے تک ہے۔

ان گیلریز میں آرٹ سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے اسلامی آرٹ، چین کی پتھر اور کانسی سے بنی ہوئی اشیاءاور مصوری کے نمونے، اور مشرق قریب کے زمانہ قبل از تاریخ کے آرٹ کو پیش کیا گیا ہے۔

یہاں آپ جاپانی آرٹ کے نادر نمونوں، قدیم مصری دور سے تعلق رکھنے والی چیزوں، جنوب اور جنوب مشرقی ایشیاء اور کوریا کے فن پاروں کو بھی دیکھ سکتے ہیں۔

Recent Posts

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت

ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

غزہ کے بچے: اسرائیلی جارحیت کے سائے میں انسانی المیہ

ڈاکٹر سید خورشید، باندرہ، ممبئیغزہ کی پٹی میں جاری تنازع نے اس خطے کی سب سے کمزور آبادی بچوںپر ناقابل تصور تباہی مچائی ہے۔ فلسطین کی آزادی کے لئے سرگرم عمل حماس کوزیر کرنے کے بیانیہ کے ساتھ اسرائیلی فوجی کارروائی نے ایک انسانی تباہی کو جنم دیا ہے، جسے عالمی تنظیموں،...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...