نئی دہلی،5 اکتوبر (ایجنسی): سنٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) نے سال 2017 سے جوابی کاپی کے ’ری ایویلویشن‘ یعنی دوبارہ نمبر شماری کے نظام کو بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔ متعلقہ افسران نے کہا کہ حالانکہ کچھ مناسب معاملوں کے ضمن میں کوئی نیا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔ سی بی ایس ای کے سینئر افسران نے اس سلسلے میں بتایا کہ 2014 کے بعد سے 12ویں درجہ کے لیے 10 موضوعات میں جوابی کاپی کا ’ری ایویلویشن‘ ہوتا تھا۔ انھوں نے کہا کہ حالانکہ ری ایویلویشن کے لیے درخواست کرنے والے طلبا کی تعداد 1.8 فیصد تھی اور اس کا فائدہ اٹھانے والے بہت کم تھے۔ افسران نے مزید بتایا کہ اس اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے سی بی ایس ای نے ری ایویلویشن کے نظام کو ختم کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...