Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ اور بینک آف بڑودہ نے ایک اہم معاہدہ پر دستخط کیا

by | Oct 7, 2016


نئی دہلی،07 اکتوبر: مرکزی وزیر مالیات جناب ارون جیٹلی نے گزشتہ روز واشنگٹن ڈی سی میں واقع بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایس ) کے مرکزی دفتر میں دولت مشترکہ ممالک کے وزرائے مالیات کے اجلاس کی صدارت کی ۔اس اجلاس کے دوران جن دو اہم موضوعات پر غوروخوض کیا گیا ان میں تبدیلی ٔ ماحولیات کی معاشیات اور برعکس موسمی اثرات سے تال میل بنانے اور انہیں تخفیف جیسے موضوعات شامل ہیں ۔ علاوہ ازیں اس موقع پر انٹرنیشنل ٹیکسزیشن – اے کامن ویلتھ کنورزیشن اراؤنڈ دی پناما پیپرز پر بھی گفتگو اور بحث کی گئی ۔ علاوہ ازیں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اور بینک آف بڑودہ نے اس موقع پر کامن ویلتھ اسمال اسٹیٹس ٹریڈ فائنانس فیسلٹی پر ایک مفاہمت نامے پر دستخط بھی کئے ۔ امید ہے کہ اس مالیاتی سہولت سے 100 ملین امریکی ڈالر تک کی بین الاقوامی تجارت کا مالیہ تین برس کی مدت کے دوران دستیاب ہوسکے گا۔ اجلاس کے دوران ان رضاکارانہ عطیات کے ایک اہم جزو کی حیثیت سے ہندوستان نے 10 لاکھ 22 ہزار 100 پاؤنڈ کا مالیہ تکنیکی کاموں کے لئے دستیاب کرانے کا وعدہ کیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی وزیر مالیات جناب ارون جیٹلی نے برکس کنٹن جینٹ ریزرو ارینجمنٹ (سی آر اے ) کی گورننگ کونسل کے اجلاس کی صدارت بھی کی ۔ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیر مالیات نے اعلان کیا کہ اب سی آر اے پوری طرح سے عمل آور ہوگیا ہے اور برکس کے رکن ممالک کے سینٹرل بینک مالیاتی کاموں کے لئے پوری طرح تیار ہیں ۔ اس موقع پر موجود رکن ممالک کے نمائندوں نے سینٹرل بینکوں کی ایسے تحقیقی اکائیوں کے نظام کو عملی شکل دئے جانے کی تجویز کا خیر مقدم کیا جس سے برکس سی آر اے کے کام کاج میں معاونت حاصل ہوسکے گی۔ اس موقع پر وزیر مالیات نے برکس ممالک کے وزرائے مالیات کو جاری ماہ کے آخر میں گوامیں اہتمام کئے جانے والے سینٹرل بینک کے گورنروں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دی ۔

جناب ارون جیٹلی نے اپنی انہی مصروفیات کے دوران جی – 20 ملکوں کے وزرائے مالیات اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی دعوت عشائیہ میں بھی شرکت کی جہاں عالمی منظرنامے ، عالمی اورقومی معاشیات کے لئے بنیادی جوکھم اور گلوبل فورم کے ذریعہ پیش کی جانے والی تجاویز نیز فائدہ مند مالکانہ معیارات کی عمل آوری میں بہتری کے لئے فائنانشیل ایکشن ٹاسک فورس پر ہی گفتگو مرکوز رہی ۔

Recent Posts

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی چمڑا صنعت کے موجودہ حالات، چیلنجز، مواقع، تکنیکی ترقی اور مستقبل کے امکانات

کولکاتہ(معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستان کی چمڑا(لیدر) صنعت ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے اور اس کا مستقبل بہت زیادہ امکانات سے بھرپور نظر آتا ہے۔ یہ صنعت نہ صرف روزگار کے مواقع فراہم کرتی ہے بلکہ برآمدات کے ذریعے زرمبادلہ کمانے میں بھی اہم شراکت دار ہے۔ اس مضمون...

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

​معیشت فاؤنڈیشن کی جانب سے علماء و ائمہ کرام کے لئے آنٹرپرینیورشپ ورکشاپ کا انعقاد

مغربی بنگال کے شہر مالدہ میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام میں کئی ضلعوں کے نمائندوں کی شرکت​ مالدہ: معاشی و تجارتی رہنمائی کے لئے قائم ادارہ "معیشت " نے اپنے فاؤنڈیشن کی جانب سے تربیہ کیمبرج انٹرنیشنل اسکول کے اشتراک سے یک روزہ آنٹرپرینیورشپ اورینٹیشن ورکشاپ کا شہرمالدہ...

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

شیئرمیں جعلی تیزی پیدا کرنے والوں کے خلاف سیبی کا کریک ڈاؤن

ممبئی : شیئر بازار میں ایک اصطلاح استعمال کی جاتی ہے جسے ’پمپ اینڈ ڈمپ‘ کہتےہیں۔ اس کا مطلب ہوتا ہے کہ کسی شیئر میں پمپ کے ذریعے ہوا بھرکر اسے خوب بڑھا کیا جائے اور جب یہ بڑا ہوجائے تو ساری ہوا نکال کر اسے ڈمپ یعنی پھینک دیا جائے ۔ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ چھوٹے...