ممبئی، 10 اکتوبر (ایجنسی): ٹیلی مواصلات کمپنی ریلائنس جیو نے آغاز کے پہلے ہی مہینے میں 1.6 کروڑ صارفین بنا لیے ہیں۔ اس سلسلے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ خود میں عالمی ریکارڈ ہے کیوں کہ اس نے یہ کامیابی دنیا کی کسی بھی دیگر ٹیلی مواصلات کمپنی یا اسٹارٹ اَپ سے زیادہ تیزی سے حاصل کی ہے چاہے وہ فیس بک ہو، وہاٹس اَپ ہو یا اسپائک۔ ریلائنس انڈسٹریز کے سربراہ مکیش امبانی کی قیادت والی ریلائنس جیو نے 4 جی سروس کا آغاز باضابطہ 5 ستمبر سے شروع کیا تھا۔ ہندوستان کے اس بازار میں قدم رکھنے والی اس کمپنی کا کہنا ہے کہ ایک مہینے سے کم وقفہ میں ہی تقریباً 1.6 کروڑ صارفین ہم سے جڑ گئے ہیں۔ کمپنی کے ذریعہ جاری بیان کے مطابق امبانی نے نئی کمپنی کی اس حصولیابی پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمیں خوشی ہے کہ لوگ اس بات کو سمجھ رہے ہیں اور ہماری خدمات کا پورا استعمال کر رہے ہیں۔ جیو کا مقصد ڈیٹا کی طاقت سے ہر ہندوستانی کو مضبوط بنانا ہے۔“
قابل ذکر ہے کہ ریلائنس جیو فی الحال ’ویلکم آفر‘ چلا رہی ہے جس کے تحت اس کی سبھی خدمات اس دسمبر تک بالکل مفت ہیں۔ کمپنی نے حال ہی میں آئی فون کے نئے صارفین کے لیے اپنی سبھی خدمات ایک سال یعنی دسمبر 2017 کے آخر تک مفت دینے کا خصوصی اعلان کیا۔ کمپنی جلد سے جلد 10 کروڑ صارفی بنانے کا ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

نیپال مسلم یونیورسٹی کا قیام: وقت کی اہم اجتماعی ضرورت
ڈاکٹر سلیم انصاری ،جھاپا، نیپال نیپال میں مسلم یونیورسٹی کے قیام کی بات برسوں سے ہمارے علمی، ملی، تنظیمی اور سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث ہے۔ اگرچہ اس خواب کو حقیقت بنانے کی متعدد کوششیں کی گئیں، مگر مختلف وجوہات کی بنا پر یہ منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ...