Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

اخروٹ اور اس کے پوشیدہ فوائد

by | Oct 10, 2016


اخروٹ تو ہم سبھی اکثر کھاتے ہی رہتے ہیں لیکن اس میں کئی ایسے فوائد ہیں جس سے بیشتر لوگ نا آشنا ہی ہیں۔ زمانہ قدیم سے اخروٹ کو ذائقے اور جسمانی فوائد کے حوالے سے ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔ ہمارے ہاں روایتی طور پر اخروٹ کے تیل سے پیٹ میں درد (مروڑ)، باسور (Hemorrhoid)، دست اور انتڑیوں کی سختی کو نرم کرنے جیسی بیماریوں کا علاج کیا جاتا ہے، تاہم ہم آپ کو یہاں اخروٹ کے دیگر اہم فوائد کے بارے میں آگاہی دیں گے۔
دماغی صحت: اخروٹ میں شامل اومیگا فیٹی ایسڈ نامی چکنائی دماغی عمل کو بہتر بنا کر ڈپریشن کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کر دیتی ہے۔
قبض کش: اخروٹ قبض کی صورت میں فوری آرام پہنچانے کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ یہ معدے میں پہنچ کر فضلہ میں حرکت پیدا کرکے اسے آگے کی طرف دھکیل دیتا ہے۔
قوت قلب: اخروٹ میں شامل ایسڈ غیرضروری اور گندے کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں نہایت معاون ہے، جس کے بعد صحت مند کولیسٹرول پیدا ہوتا ہے، جو قوت قلب کے لئے نہایت مفید سمجھا جاتا ہے۔ دوسرا روزانہ صرف ایک اخروٹ کا استعمال جسم کو ہائی بلڈپریشر کا مقابلہ کرنے کی طاقت بھی فراہم کرتا ہے۔
حمل کے دوران: اخروٹ میں شامل زنک، میگنیشیم جیسے اجزا انسانی جسم کے لئے نہایت ضروری ہیں، اس لئے حاملہ خواتین کے لئے ان کا استعمال نہایت نفع بخش ہے۔
کھانسی اور دمہ: طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کھانسی اور دمہ کے علاج کے دوران اخروٹ کا استعمال نہایت موثر ہے۔
مضبوط ہڈیاں: اخروٹ میں شامل اجزا ہڈیوں کی مضبوطی اور نشوونما کے لئے نہایت ضروری ہیں۔
پرسکون نیند: اخروٹ میں میلاٹونین (ایک قسم کا ضماد) نامی ایسڈ موجود ہوتا ہے، جو جسم کے اندرونی نظام کے بہت سے حصوں کو چلانے کا ذمہ دار ہے۔ لہذا جب جسم میں میلاٹونین کی مقدار پوری ہوتی ہے تو آپ رات بھر پُرسکون نیند لے سکتے ہیں۔
جلد کو نم کرنا: اخروٹ میں شامل وٹامن ای، بی ون، بی ٹو اور بی تھری نہ صرف جلدی خشکی بلکہ جھریوں کے خاتمے کا بھی موجب ہے۔

Recent Posts

دہلی: ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں میں ‘حلال’ یا ‘جھٹکا’ لکھنا لازمی

نارتھ دہلی میونسپل کارپوریشن نے دہلی میں حلال اور جھٹکے کا گوشت فروخت کرنے سے متعلق ایک تجویز منظور کی ہے۔ اس کے تحت اب ہوٹلوں، ڈھابوں اور گوشت کی دکانوں کو 'حلال یا جھٹکے' لکھے ہوئے پوسٹر لگانے ہوں گے۔  نارتھ ایم سی ڈی کے علاقے میں ہوٹلوں اور ڈھابوں کے مالکان کو گوشت...

ابھی تک سگریٹ نوشی کو حرام کیوں نہیں قرار دیا گیا ہے؟

ابھی تک سگریٹ نوشی کو حرام کیوں نہیں قرار دیا گیا ہے؟

ڈاکٹر جاوید جمیل میں یہاں صرف تمباکو نوشی پر ہی توجہ دوں گا کیوں کہ اسلام کے تمام مذہبی ماہرین کی طرف سے شراب اور منشیات کو حرام سمجھا جاتا ہے ، بدقسمتی سے ابھی تک تمباکو نوشی کو عالمی طور پر حرم قرار نہیں دیا گیا ہے۔ یہ اس حقیقت کے باوجود ہے کہ تمباکو نوشی دوسرے نشوں...

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

کمپنی ’’بھارت ہنی‘‘ شہد کو قدرتی حالت میں عوام تک پہنچانے کا کام کررہی ہے

’’بھارت ہنی‘‘ نے قومی پیمانے پر اپنی شناخت بنائی ہے۔کمپنی کے ذمہ دار ڈاکٹر نجیب الدین کا کہنا ہے کہ شہد کے کاروبار میں نا صرف منافع ہے بلکہ عامۃ الناس کی بھلائی بھی چھپی ہوئی ہے۔جس گھر میں شہد کا استعمال کثرت سے ہوتا ہو وہاں مروجہ بیماریاں مشکل سے جگہ بنا پاتی...

گرمیوں کا مقبول مشروب روح افزاہندوستانی مارکیٹ سے غائب

عوام الناس میں طرح طرح کی چہمگوئیاں،کمپنی کے داخلی تنازعات کا شاخسانہ ممبئی:ہمدرد لیباریٹریز کی جانب سے تیار کردہ مقبول عام مشروب اب اس گرمی میں میسر نہیں آئے گا۔پورے ہندوستان میں مذکورہ مشروب آئوٹ آف اسٹاک ہے جبکہ پاکستانی امپورٹڈ روح افزا ہر جگہ موجود ہے۔اس سلسلے...