Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors
Generic selectors
Exact matches only
Search in title
Search in content
Post Type Selectors

معاشیات کا نوبل انعام ہارورڈ اور ‘ایم آئی ٹی’ کے اساتذہ کے نام

by | Oct 11, 2016


واشنگٹن، 11 اکتوبر (ایجنسی): ہارورڈ یونیورسٹی کے اولور ہارٹ اور میساچیوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے بینٹ ہالسٹروم کو معاشیات کے علوم پر سال 2016 کا نابیل انعام دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس بات کا اعلان ’رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز‘ نے پیر کے روز کیا۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’کانٹریکٹ تھیوری‘ میں اُن کا کام ’’اصل زندگی میں ٹھیکوں اور اداروں کے لیے قابلِ قدر سمجھ بوجھ کا حامل ہے، ساتھ ہی اس میں کانٹریکٹ کے ڈزائن میں ممکنہ پوشیدہ خطرات‘‘ واضح کیے گئے ہیں۔

جیوری نے کہا ہے کہ ’’اس سال کی اِن ممتاز شخصیات نے ’کانٹریکٹ تھیوری‘ دی، جس میں ٹھیکے کے ڈیزائن میں متعدد مسائل کے تجزیے کا مربوط طریقہ کار بتایا گیا ہے، جیسا کہ کارکردگی کی بنا پر اعلیٰ منتظمیں کی تنخواہ، کٹوتیاں، اور انشورنس میں مساوی ادائگی کا معاملہ، اور سرکاری شعبے کی نج کاری کی سرگرمیاں‘‘ درج ہیں۔

کمیٹی نے مزید کہا ہے کہ یہ تجزیاتی کام ’’دانش گاہ‘‘ کی مانند ہے، جس سے سیاسی دساتیر میں دیوالیہ پن سے متعلق قانون سازی کے شعبوں میں آئے دن کے شعور کے نکات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہارٹ اور ہولسٹروم کی جانب سے دیے گئے نئے نظریاتی آلات اصل زندگی میں کانٹریکٹ اور اداروں کو سمجھنے میں قابلِ قدر شعور فراہم کرتے ہیں، ساتھ ہی کانٹریکٹ ڈیزائن میں ممکنہ مسائل کو واضح کیا گیا ہے‘‘۔

دونوں میں 924000 ڈالر کے انعام کی رقم تقسیم ہوگی۔ انعام جیتنے والوں کو سرکاری طور پر 10 دسمبر کو باضابطہ طور پر نوبیل انعام دیا جائے گا، جو انعام کے بانی، الفریڈ نوبیل کی برسی کا دِن ہے، جو سنہ 1896ء میں انتقال کر گئے تھے۔

کمیٹی گذشتہ ہفتے طب، فزکس، کیمسٹری اور امن کے شعبوں میں انعام کا اعلان کرچکی ہے۔

لٹریچر کے نوبیل انعام کا اعلان جمعرات کو کیا جائے گا۔

Recent Posts

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری: مستقبل کے امکانات

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک ) ہندوستان کی آٹو موبائل انڈسٹری دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور آنے والے برسوں میں اس کے مستقبل کے امکانات بہت روشن ہیں۔ 2025 سے آگے، یہ صنعت تکنیکی ترقی، پالیسی اصلاحات، ماحولیاتی تقاضوں اور صارفین کے بدلتے...

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ہندوستان میں گارمنٹس صنعت میں ترقی کے مواقع

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک )ہندوستان میں گارمنٹس (کپڑوں کی) صنعت معیشت کا ایک اہم ستون ہے، جو روزگار کے مواقع پیدا کرنے، برآمدات کو فروغ دینے اور عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی شناخت قائم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ یہ صنعت نہ صرف معاشی ترقی میں حصہ ڈالتی ہے بلکہ...

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک)ہندوستانی مسلمانوں کا تعلیمی منظرنامہ ایک پیچیدہ اور کثیر جہتی موضوع ہے جو تاریخی، سماجی، اقتصادی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہے۔ ہندوستان میں مسلم آبادی تقریباً 20 کروڑ ہے، جو کل آبادی کا تقریباً 14-15 فیصد ہے۔ یہ کمیونٹی دنیا کی سب سے بڑی...

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ہندوستانی معیشت کا موجودہ منظر نامہ: ایک تفصیلی جائزہ

ممبئی (معیشت نیوز ڈیسک) ہندوستان کی معیشت، جو کہ ایک ترقی پذیر مخلوط معیشت ہے، عالمی سطح پر اپنی تیزی سے ترقی کی صلاحیت اور متنوع معاشی ڈھانچے کی وجہ سے نمایاں ہے۔دعویٰ یہ کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کی چوتھی سب سے بڑی معیشت ہے اگر ہم برائے نام جی ڈی پی (Nominal GDP) کی...