
نیو ڈیولپمنٹ بینک کے ساتھ عمومی تعاون کے مفاہمت نامے کو کابینہ کی منظوری
نئی دہلی،14۔ستمبر ۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں ہونے والے مرکزی کابینہ کے اجلاس میں معاشی امور کے محکمے/ ایکسپورٹ – امپورٹ بینک آف انڈیا کی سطح پر حکومت ہند کے ذریعہ قائم کئے جانے والے برکس انٹر بینک کوآپریشن میکانزم کے ذریعہ نیوڈپلپمنٹ بینک (این ڈی بی ) کے ساتھ عموی تعاون کے مفاہمت نامے کو منظوری دے دی گئی ۔
اس تجویز سے برکس ممالک کے درمیان تجارت اور معاشی مراسم میں اضافہ ہوگا ۔ واضح ہوکہ اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے میں کوئی مالیاتی دشواری نہیں ہوگی اور برکس ممالک کے ملکوں کو اس مفاہمت نامے سے فائدہ پہنچے گا۔
یہ مفاہمت نامہ ایک ایسا سرکاری ادارہ ہوگا جس کی پابندی طرفین پر نہ ہوگی اور اس کا مقصد ہنر مندی اور معلومات کی منتقلی کے علاوہ اس مفاہمت نامے کے دستخط کنندگان میں قومی قوانین اور ضابطوں کے مطابق تعاون کا نظام قائم کرنا ہے۔ مزید برآں این ڈی بی کا قیام نہ صرف برکس ممالک کے درمیان قریبی باہمی مراسم کی عکاسی کرتا ہے بلکہ اس سےان ملکوں کے باہمی معاشی تعاون میں اضافے کے لئے ایک طاقتور ذریعہ فراہم ہوسکے گا۔ اس لئے پائیدار ترقی اورمجموعی معاشی نمو کے لئے اس مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے ضروری تھے ۔
قابل ذکر ہے کہ پانچ برکس ملکوں نے برکس انٹر بینک کوآپریشن میکانزم قائم کیا تھا ۔اس کا مقصد برکس ملکوں اور ان کے کاروباری اداروں کے درمیان تجارت اور معاشی مراسم میں اضافہ کرنا تھا۔ برکس انٹر بینک کوآپریشن میکانزم سے اب نیوڈیو لپمنٹ بینک کے ساتھ عمومی تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کا موقع فراہم کیا ہے ۔