آئی آئی ٹی دہلی کے اساتذہ عوام کی ضروریات کے مدنظر کمپنیاں کھولیں گے


ئی دہلی، 16 اکتوبر (ایجنسی): انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (آئی آئی ٹی) دہلی کے استاد اب طالب علموں میں اسٹارٹ اپ انڈیا پروگرام کو کامیاب بنانے اور اس کے تحت عوام کی ضروریات کے سامان بنانے کے لئے خود کمپنیاں کھولیں گے۔ تکنیکی تعلیمی ادارے نے اپنے تقریبا 50 اساتذہ کے لئے اس طرح کی کمپنی کھولنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
آئی آئی ٹی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر وی رام گوپال راؤ نے ‘ یو این آئی’ کو بتایا کہ ادارہ چاہتا ہے کہ طالب علموں کے درمیان اسٹارٹ اپ اسکیم کو کامیاب بنانے کے لئے ٹیچر پہلے خود اپنی کمپنی کھولیں اور ا پنے تجربات طالب علموں کو بتائيں تاکہ مستقبل میں وہ خود ‘ اسٹارٹ اپ’ کمپنی شروع کر سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *